اگر زندگی میں ہر طرف زوال ناکامی ہو تو یہ وظیفہ کر لیں

زندگی میں ناکامیاں ہر طرح سے آتی ہیں۔ کبھی زندگی میں زوال کا سامنا کرنا پڑتاہے تو کبھی خوشحالی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ زندگی میں زوال آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جب انسان ہر طرح سے محنت کرتا ہے۔ اور ہر طرح سے کا میابی حاصل کرتا ہے۔ تو کبھی نہ کبھی زندگی میں ایسا وقت بھی آجاتاہے۔ جب اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ ماں باپ اپنی اولاد پر پیسا خرچ کرکے تعلیم دلواتے ہیں۔اور اسے بلندی تک پہنچا دیتے ہیں ۔پھر ایک ایسا وقت آتا ہے۔

جب اس کے امتحان کا وقت آجاتا ہے۔ تو اسے اچانک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ناامیدی اس کا مقد ر بن جاتی ہے۔وہ یہی کوشش کرتاہے کہ میں اپنی زندگی سے چھٹکارا پالوں۔ یہ زندگی ہمیشہ ہمیشہ کےلیے ختم ہوجائے۔ تو ایسے میں ہمیں جو چیز سہارا نظر آتی ہےوہ اللہ رب العز ت کی ذات ہے۔ اللہ ہمیں ناکامیوں کے بیج میں سے نکال کر خوش بختیوں کے نصیب میں لے آتا ہے۔ آج یہ وظیفہ ان بہن بھائیوں کےلیے ہے جو زندگی میں ہر طر ف زوال اور ناکامی اور ناامیدی کا سامنا کرچکے ہیں۔ وہ بس ایک چھوٹا سا وظیفہ کریں۔ صبح سے شام تک ۔ رات سونے تک اس عمل کو کرنا ہے۔

یہ بہت چھوٹا اور اللہ کے تین ناموں کا وظیفہ ہے۔ بےشک اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔ وہ جب اپنے بندوں کو نوازنے پر آتا ہے اتنا نوازتا ہے کہ اس کے پاس نوازشوں کی کمی نہیں رہتی ہے۔ اگر زندگی میں زوال اور ناکامیوں کا سامنا ہوتو آپ نے اللہ تعالیٰ کے تین نام، اللہ کا جو سب سے بڑا اسمائے نامی گرامی ہے وہ ہے ” یَا اللہُ ” ۔اللہ کا لفظ ایسا ہے جو پریشانیوں کو ختم کر دیتا ہے اور مصیبتیں بھی ختم کردیتا ہےاگر کوئی صبح ، دوپہراور شام تین تین مرتبہ “یَا اللہُ” کو پڑھتا رہے تو اس کے تمام کام اللہ کے سپرد ہوجاتے ہیں۔ پھر دوسرا لفظ ہے “یَا رَحْمَنُ” ۔وہ رحمن ہے آپ کی ہر طرح سے مدد فرمانے والا ہے۔ پھر لفظ ہے “یَارَحِیْمُ”۔ جو کہ رحیم ہے اور رحم فرمانے والا ہے۔ تو جب اپنے بندے پر رحم فرما دیتا ہے تو بندہ ہر طرح کی پر یشانیوں سے باہر آجاتا ہے۔ اس کی تمام خواہشیں جووہ اپنے بندے سے سترماؤں سے بھی زیادہ محبت رکھنے والاہے۔

جب بندہ اس کو رحیم کہہ کر پکارتا ہے۔ تواللہ تعالیٰ اس کی حاجتیں سن لیتاہے۔ اس بندے کی خواہشیں پوری کردیتاہے ۔ایک بار نہیں ، پچاس بار نہیں بلکہ سو بار رحیم کہہ کر پکاریں۔ پھر دیکھیں اللہ کی رحمت کیسے جوش میں آتی ہے۔ آپ نے ان تین لفظ کو “یا اللہ ، یا رحمن، یا رحیم ” کو ایک ہزار مرتبہ طلوعِ آفتاب سے لیکر رات سونے سے پہلے تک اس کو پڑھنا ہے اس کی تعداد کو پورا کرنا ہے۔ اس عمل کوتین دن کریں۔ آپ کی پہلے ہی دن میں خواہش پوری ہوجائےگی۔چاہے وہ اولاد چاہتاہے ، چاہے اچھے گھر کا مسئلہ ہے ، چاہے روزگار کا مسئلہ ہے ، چاہے نوکری چاہتے ہیں یا کسی سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں یا کچھ بھی حاجت ہے اللہ پاک آپ کی وہ حاجت فوری سن لے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.