نایاب عمل سے الحمداللہ اکثر مریضوں کا کینسر جڑ سے ختم ہوا ہے آپ بھی آزمائیں

کینسر ایک ایسا موذی اور مہلک مرض ہے جس کا شکار دنیا کی ایک بڑی آبادی ہر سال ہوتی چلی آرہی ہے، کینسر سے مرنے والوں کی تعداد امراض قلب کی اموات کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس بیماری کا اہم سبب بیڑی، سگریٹ، تمباکو، منشیات اور الکوحل کا استعمال ہے لیکن موجودہ آرام و آسائش بھی اس کے اسباب ہیں۔ فاسٹ فوڈ، تیارشدہ غذائی اشیاء، تیل، کھانوں کے پیکٹس، گرم کھانوں کیلئے پلاسٹک کا استعمال اور ماحولیاتی آلودگی بھی اس بیماری کے پھیلنے میں ممدومعاون ثابت ہورہی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اس مرض کے 4 مراحل ہوتے ہیں۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں یہ قابل علاج ہے لیکن عام آدمی کیلئے اس کا علاج اتنا گراں بار ہے کہ یہ مریض کی جان سے بھی زیادہ مہنگا ثابت ہوتا ہے اس لیے عموماً غریب آدمی اس بیماری سے جانبر نہیں ہوپاتا۔آج ہم آپ کو ایسا وظیفہ بتائیں گے توکینسر کا جو مرض ہے وہ ختم ہوجائیگا۔آپ کا کوئی رشتہ دار اس مرض میں مبتلا ہے فوری طور پر اس وظیفہ کو اس شخص کو بتائیں یہ ایسا وظیفہ ہے جس سے کئی لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ آپ نے اللہ ھو اللہ ھو آپ نے دوسو مرتبہ 90دن تک پڑھنا ہے ۔ آپ نے پڑھنا کس طرح سے ہے جو یہ وظیفہ پڑھنے والا وہ مریض کے دل کی طرف بیٹھے اور اس کے دل کے سامنے آجائے ۔

اس کے اور مریض کے علاوہ کمرے میں کوئی اور موجود نہ ہو ۔مریض کی بائیں ہاتھ کی دوسری انگلی پکڑ کر 200 مرتبہ اللہ ھو پڑھنا ہے جب اللہ ھو پڑھ رہا ہو تو وہ اپنے ذہن میں یہ رکھے کہ آسمان کی طرف اللہ کی طرف سے ایک نور کی دھاری اُتر رہی اور دل سے نور نکل کر مریض کے دل میں وہ نور جارہا ہے اور اس کے دل سے نور نکل اس کے پورے جسم پر جارہا ہے جب پڑھ رہے ہوں تو آپ نے یہ تصور رکھنا ہے ۔آپ نے نیت نوے دن کی کرنی ہے چھوڑنا نہیں ہے شفاء اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت جلد مل جائیگی ۔

پھر آپ نے یا بدیع العجائب بالخیر یابدیع آپ نے 1200مرتبہ پڑھنا ہے اول وآخر 12مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے ۔ یہ عمل 36دن کرنا ہے یہ عمل شروع کریں تو آپ نے بڑی سی بوتل پانی کی لے لینی ہے اس پانی پر پڑھ کر پھونک دینا ہے اس پانی سے مریض کے چہرے پر چھڑک دیں ۔اس طرح پانی پلائیں بھی اس مریض کویہ پانی آپ نے اگلی عشاء تک ختم کرنا ہے ۔وہ پانی چوبیس گھنٹے استعمال کرنے کے بعد دوبارہ یہ عمل کرنا پھر دوبارہ اس پانی پرپھونک کر یہ عمل کرنا ہے ۔انشاء اللہ اللہ کے حکم کینسر کا مرض ختم ہوجائیگا۔موت کو کوئی ٹال نہیں سکتا موت تو اٹل ہے لیکن یہ مرض ہوتے ہیں اللہ کے کلا م سے دور ہوجاتے ہیں اس وظیفہ سے کئی مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.