چہرے کی خوبصورتی کیلئے 8 جادوئی گھریلو ٹوٹکے

اس تحریر میں 8 جادوئی ہو م ریمیڈیز چہرے کی خوبصورتی کے لئے شیئر کر رہے ہیں ۔ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے چہرے کی جلد تمام مسائل سے پاک اور چمکتی دمکتی نظرآئے ۔ان مسائل سے مہنگے مہنگے علاج یا کریمیں استعمال کئے بغیر بھی نمٹا جاسکتا ہے اس کے لئے آپ کے گھر کا کچن آپ کا سب سے بڑ ا معاون ثابت ہوگا ۔چہرے کی چمک کے لئے بیکنگ سوڈا کا استعمال بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ میں چند قطرے ناریل کا تیل ملا لیں انہیں اچھے طریقے سے مکس کریں اور اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگالیں۔سوکھ جانے پر اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کی جلد چمک اٹھتی ہے ۔

دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لئے شہد کا استعمال: چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تورات کو سونے سے پہلے انگلی کی مدد سے متاثرہ حصے پر شہد لگالیں اوپر سنی پلاسٹ یا کوئی بینڈیج لگالیں ۔ صبح اٹھ کر واضح فرق محسوس کریں گے ۔کھیرے کی مدد سے بلیک ہیڈز سے نجات ۔ اس سے تقریبا ہو کوئی پریشان رہتا ہے کھیرے کو کدو کش کر کے اسے اپنے چہرے آنکھو ں اور گردن پر پندرہ منٹ کے لئے لیپ کر دیں اور پھر دھو لیجئے دانوں اور بلیک ہیڈز سے نجات کے لئے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے اس کے علاوہ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لئے ایک اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ٹماٹر کا پیسٹ شہد مکس کر کے ماسک کے طور پر اپنے چہرے پر لگائیں۔

اس ماسک کی مدد سے بھی آپ بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ڈھیلی جلد کے لئے انڈے اور ایلوویرا کا استعمال : چہرے کی جلد ڈھیلی پڑ جانے پر ہر کوئی پریشان ہوجاتا ہے اگر آپ اپنے چہرے کی جلد میں کھنچاؤ چاہتے ہوں تو اس کے لئے ایک چمچ انڈہ اور دو چمچ ایلوویرا جیل کو مکس کر کے اس مکسچر کو ماسک کے طور پر اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر جادوئی اثر دیکھیں ۔قدرتی چمک کے لئے چہرے کا مساج قدرتی طور پر چمکتی دمکتی جلد کے لئے چہرے پر بادام ناریل یازیتون کے تیل کے چند قطروں سے مساج اپنا معمول بنالیں اس کی وجہ سے آپ کی جلد ہمیشہ چمکدار اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

۔مساموں کی اندر تک صفائی کے لئے دہی کا استعمال:چہرے کی جلد پر موجود مساموں کی اندر تک صفائی کے لئے دو چمچ دہی میں ایک چمچ جو کو ملا کر ہلکے ہاتھوں سے اپنے چہرے کا مساج کیجئے یہ نہ صرف مساموں کی اندر تک صفائی کرتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے چہرے کے مردہ خلیات کا خاتمہ بھی ہوجاتا ہے ۔پودینے کی مدد سے آنکھوں کے حلقوں سے نجات :آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے لئے آلو یا کھیرے کے علاوہ پودینہ بھی بہت بہترین ثابت ہوتا ہے پودینہ کا پیسٹ اپنی منفرد خصوصیت کے باعث آنکھوں کے نیچے حلقے کے خاتمے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

پودینہ کے پیسٹ کو حلقوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں اس کے بعد اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیجئے اس طرح پودینہ کے اس پیسٹ سے آپ اپنی آنکھوں کے حلقوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔چہرے کی اضافی چکنائی کے لئے ہلدی کا استعمال :اگر آپ اپنے چہرے کی اضافی چکنائی ختم کرنا چاہتے ہوں تو اس کے لئے ایک چمچ ہلدی میں دو چمچ ایلوویرا جیل ملاکر اس کا پیسٹ ملا لیجئے اور اپنے چہرے پر لگائیے آئلی سکن والے افراد کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے اس کا استعمال آپ کے چہرے سے اضافی چکنائی کو ختم کر کے چہرے کو خوبصورت بناتا ہے ۔اس طرح آپ اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے ان جادوئی ٹوٹکوں کا استعمال کرسکتے ہیں ۔شکریہ

Sharing is caring!

Comments are closed.