آپ بوڑھے ہوگئے لیکن آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکیں

آج آپ کو بہت ہی آسان اور سادہ سا نسخہ بتائیں گے ۔ یہ سو فیصد کام کرے گا۔

آپ کو ہربل ٹوتھ پاؤڈر کے بارے میں بتائیں گے۔ اگر آپ مارکیٹ کے بہت مہنگے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرچکے ہیں۔ لیکن آپ کو کبھی بھی اچھا رزلٹ نہیں ملےہیں۔ تو اس نسخہ کو ایک بار ضرور آزمائیں۔ کیونکہ یہ آپ کے دانتوں کے درد کو فوری طو ر پر ختم کرنے والا ہے۔ اس کو بنانے کےلیے چارچیزوں کی ضرورت پڑے گی۔ آپ نے چاروں چیزوں کی مقدار برابر میں لینی ہے۔ چاروں چیزوں کو ہم وزن لینا ہے۔اس کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک صاف باؤل لے لیں۔ تو سب سے جو پہلی چیز چاہیے ہوگی ۔ وہ ہے مازوپھل ۔ یہ پنسار سے آپ کو باآسانی سےمل جائےگا۔ اس کی مقدار ایک بڑاکھانےکا چمچ ڈال دیں۔

اس کے بعد سمندری جھاگ کا ایک بڑا چمچ ڈال دیں۔ تیسرے نمبر پر جو چیز استعما ل کرنی ہے وہ ہے انار کےچھلکوں کا پاؤڈر۔ آپ خود بھی ان کوڈرائی کرسکتےہیں۔ ورنہ کسی بھی پنسار سے بآسانی سے مل جائےگا۔اس کا بھی ایک چمچ ڈال دیں۔ اس کے بعد لاہوری نمک چاہیے ہوگا۔ اس کا بھی ایک بڑا چمچ لے لیں۔ ان چاروں چیزوں کو برابر مقدار میں لیں۔ اب ان چاروں اجزاء کو آپس میں مکس کرلیں۔یہ سفوف بن جائےگا۔ اب ہمارا ہر بل ٹوتھ پاؤڈر تیارہے۔ اس کااستعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے اس کی تھوڑی سی مقدار لیں۔ اور اس کو اپنے دانتوں کے اوپر اس کی ایپلی کیشن لیں۔ ایپلی کیشن آپ نے ایک منٹ تک کرنا ہے۔ ایک منٹ تک اپنے دانتوں پر رہنے دیں۔ اس کےبعد مزید ایک منٹ اپنے ہاتھوں یا برش کی مدد سے مساج کریں۔

اس کے بعد اپنے دانتوں کو دھو لیں۔ دن میں دو مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کے دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگ رہا ہے۔ مسوڑھوں سے خ ون آرہا ہے۔ مسوڑھے سوج گئے ہیں۔ پان یا سگریٹ کی وجہ سے آپ کے دانتوں پر نشان بن گئے ہیں۔ اگرآپ کے منہ سے بدبوآتی ہے۔ تو اس کے اوپر بھی بہترین ورک کرےگا۔ پان یا سگریٹ کھانے کی وجہ سے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دانتوں پر بہت گندے نشان بن جاتے ہیں۔ جو کہ بالکل نہیں جارہے ہوتے۔ بہت اچھے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے باوجود ہمارے دانتوں پر سفید ی نہیں آرہی ہوتی ۔ تو ان مسائل پر ورک کرےگا۔ تو یہ ایک بار ضرور آزمائیں۔ آ پ کو اس نسخے سے بہترین رزلٹ ملیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.