اگر زندگی میں مایوس ہو مشکلیں بہت زیادہ ہیں ؟

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مزدوری محنت کرنے سے ملتی ہے۔ جبکہ غرور کا انجام ہلاکت ہے۔

وہ برائی جس کو کرنےسے تمہارادل ملول ہو ۔ اس نیکی سے کئی گنا ہ بہتر ہے۔ جس کے کرنےپر تمہیں غرور ہو۔ دنیا کا ایک خواب ہے جس پر مغرور ہونا سراسر ندامت اور بے وقوفی ہے۔ گن اہ کا اقرار کرنا ایسا ہے۔ جیسے تائب ہوگیا اور کمزوری کا حق جب دو بایا جاتا ہے۔ تو وہ غالب آجاتا ہے۔ مجھے مایوس ہونےوالے شخص پر تعجب ہوتا ہے۔ جبکہ اس کے پاس استغفار کی قوت موجود ہو۔

تقویٰ ان لوگوں کے لیے ہے۔ جو اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ پرہیز گاری سے عزت اور بدکاری سے ذلت حاصل ہوتی ہے۔ جو شخص پرہیز گار ہوتا ہے۔ وہ ناجائز اور ح رام کاموں سے بچتا ہے۔ تقویٰ کے ہوتے ہوئے عمل میں کمی نہیں آتی۔ انسان کی پرہیز گاری اس کے دین کےمطابق ہوتی ہے۔ ۔ خود سے خوش ہونا کم عقلی اور بے وقوفی کی علامت ہے۔ عقل بڑی دولت ہے۔ اور بےوقوفی بڑی بیماری ہے۔ عمدہ پاکی اورتھوڑے پر قناعت کرنا، ایمان کا ستون ہے۔ تمام لوگوں میں پاک وہ شخص ہے جس کا اسلام سب سے اچھا ہے۔ پرہیز گاری سے عزت اور بدکاری سے ذلت حاصل ہوتی ہے۔

پرہیز گاری عمدہ عمل اورجھوٹ بڑا عیب ہے۔ جو آدمی کو رسوال کردیتا ہے۔ ملامت کرنا ت وبہ کی ایک قسم ہے۔ مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔ بہترین زھد، زُھد کا مخفی کا رکھنا ہے۔ جب تم دنیا کو پیٹھ دکھا رہے ہو اور موت تمہاری طرف رخ کیے ہوئے بڑھ رہی ہے۔ تو پھر ملاقات میں دیر کیسی۔ سخاوت کر و لیکن فضول خرچی نہ کرو اور جز رسی کرو، مگر بخل نہیں۔ جو شخص لوگوں کے بارے میں جھٹ سے ایسی باتیں کہہ دیتا ہے۔ جوانہیں ناگوار گزریں۔ تو پھر وہ اس کے لیے ایسی باتیں کہتے ہیں جنہیں وہ جانتے نہیں۔ جس نے طول امیدیں باندھی اس نے اپنے اعمال بگاڑ دیے۔

نیک کام کرنے والا خود اس کام سے بہتر اور برائی کا مرتکب ہونےوالا خود اس برائی سے بدتر ہے۔ کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے ، اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے۔ بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینے کے حملے سے ڈرتے رہو۔ لوگوں کے دل صحرائی جانور ہیں، جو ان کو سیدھا ئے گا اس کی طرف جھکیں گے۔ جب تک تمہارے نصیب یاد رہیں تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں۔ سخاوت وہ ہے جو بن مانگے ہو، اور مانگے سے دینا یا شرم ہے یا بدگوئی سے بچنا۔ مال نفسانی خواہشوں کا سرچشمہ ہے۔ عورت سراپا برائی ہے اور سب سے بڑی برائی اس میں یہ ہے کہ اس کے بغیر چارہ نہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.