”تین چیزیں اللہ کو اور اللہ کے نبی ﷺ کو بے حد پسند ہیں۔“

آج ہم اللہ تعالیٰ کی بے حد پسندیدہ اور نبی کریم ﷺ کی بے

حد پسندیدہ ترین اور حضرت ابوبکر ، عمر ، عثمان و علی  کی پسندیدہ چیزیں آپ کے ساتھ شیئر کریں۔ کیونکہ عاشق کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جس سے عشق کر تا ہو ۔ اس کی نقل کر نے کو پسند کر تا ہے ۔ اور ہم محمد رسول اللہ ﷺ سے بےحد عشق و محبت کرنے کے ساتھ ساتھ نبی اکرم ﷺ کی سنتوں کو اپنا نے کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اک روز آپ ﷺ نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابو بکر  سے پو چھا۔ ابو بکر آپ دنیا میں کیا پسند کرتے ہیں ۔ تو حضرت ابو بکر صدیق  نے جواب میں کہا ۔ یا رسول اللہ ﷺ تین چیزیں پسند کرتا ہوں ۔

اول یہ کہ آپ کے درمیان بیٹھا رہوں اور دوسرا یہ کہ آپ کو دیکھتا رہوں اور تیسرا یہ کہ اپنے مال پر آپ پر خرچ کروں۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عمر آپ کیا پسند کرتے ہیں۔ حضرت عمر  نے فر ما یا کہ یا رسول اللہ ﷺ تین چیزیں پسند کرتا ہو۔ اول یہ کہ نیکی کا حکم دوں اور دوسرا یہ کہ برائی کو روکوں اور تیسرا یہ کہ حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑ وی لگے۔ پھر رسو ل اللہ ﷺ نے حضرت عثمان  سے دریافت کیا کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں ؟
تو حضرت عثمان  نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ ﷺ تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔ اول یہ کہ لوگوں کو کھا نا کھلاؤں اور دوسرا یہ کہ سلام کو پھیلاؤں اور تیسرا یہ کہ ایسے وقت میں نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔ اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی  سے دریافت کیا کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں؟ تو حضرت علی  نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ ﷺ تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔ اول یہ کہ مہمان نوازی کروں۔ دوسرا یہ کہ موسمِ گرما کے موسم میں روزے رکھوں۔ اور تیسرا یہ کہ دشمن پر تلوار سے وار کروں۔ پھر آپ ﷺ نے حضرت ابو زر غفاری  سے دریافت فر ما یا ۔

ابو زر آپ کیا پسند کرتے ہو۔ تو ابو زر غفاری  نے جواب دیا۔ حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔ اول بھوک۔ اور دوسرا بیماری اور تیسرا موت۔ تو آپ ﷺ نے ان سے پو چھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟ تو ابو زر غفاری  نے فرما یا کہ بھو ک اس لیے پسند کر تا ہوں کہ اس کے ذریعے دل نرم ہوتا ہے۔ اور بیماری اس لیے محبوب ہوتا ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس لیے عزیز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگار سے ملوں گا۔ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا ۔ مجھ سے اس دنیا سے تین چیزیں پسند کر وائی گئیں۔ اول خوشبو ۔ اور دوسرے نیک عورت اور تیسرا میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.