دہی کے 40 زبردست فائدے

آج آپ کو دہی کے چالیس حیران کن فوائد بتائیں گے۔ دہی انسانی صحت کے لیے مفید ترین غذاؤں میں سے ایک ہے یہ کیلشیم سے بھر پور ہوتا ہے

جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ا ور ساتھ ساتھ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہےجو مسلز مضبوط بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کےبعد دہی کا استعمال کیاجائے تو یہ کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور دیگر کھانوں کی غذائیت جذب کرنے میں انسانی جسم کے معاون کام کرتا ہے یہ زہریلے مادے اور خطرناک مواد سے پاک کرتا ہے۔ دہی میں موجودبیکٹیریا قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث ہوتے ہیں۔ اسطرح اس میں انسانی جسم کےلیے ضرور ی وٹامنز بھی کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ دہی جسم کی کمزوری اور خ ون کی کمی میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جن لوگوں کا ہاضمہ کمزور ہو ۔ ان کے لیے دہی ایک زود ہضم غذا ہے۔ اس میں دودھ سے دگنی طاقت ہوتی ہے۔ بچوں کی پیچیش، کمزوری ، خ ون کی کمی اور آنتوں کی بیماریوں میں دہی غذا بھی ہے۔ اور دوا بھی ہے۔ اس سے بدن کی پرورش ہوتی ہے۔ دہی کا روزانہ استعمال مردانہ کمزوری نہیں ہونے دیتا ۔ او ر دن بدن طاقت آتی ہے۔ کمزوری دور ہوتی ہے۔ دہی عورتوں کی کمزوری اور خ ون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اور صحتمند بناتا ہے۔ اور غذاکو سڑنےسے بچاتا ہے۔ ماہرین نےثابت کیا ہے کہ دہی کے استعمال سے نہ صرف تندرستی قائم رہتی ہے۔ بلکہ عمر بھی بڑھتی ہے۔ اسے سر پر لگا کر خشکی سے نجات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای ، زنک اور فاسفورس ہوتے ہیں۔ جو انسانی جلد کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

دہی دودھ کے مقابلے میں جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔ اور وٹامن کا مجموعہ ہے۔ اس میں پروٹین کی مقدار بہت ہوتی ہے۔ اور د ہی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ د ہی کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دہی کا استعمال نظام ہضم کے لیے بہت مفید ہے۔ اسے کھانےسے ہڈیاں مضبو ط ہوتی ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ آپ کی مسکر اہٹ کو بہتر کرتا ہے۔ اور ہیپا ٹائٹس کےمریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ڈائیریا کےمرض کے لیے مفید ہوتا ہے۔ الرجی سے بچاتا ہے۔ پیٹ کے درد کو دور کرتا ہے اور دہی سے دماغی کمزوری دور ہوتی ہے۔ اور یہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ دہی میں منرلنز ہوتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ کیلشیم کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ جس سے جلد صاف ہوتی ہے۔ دہی سے خ ون کی کمی دور ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں روزمرہ زندگی میں دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے ۔ جس سے ہم صحتمند اور بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.