صرف 1انڈہ اوررنگ دودھ کی طرح گورا سپر ماسک

جلد کی رنگت عام طور پر اس میں پائے جانیوالے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔

لیکن زیادہ تر موسمی حالات، آب و ہوا اور جلد کو سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے بھی اس کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، خشک جلد بھی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ جلد کی رنگت کو گورا کرنا وہ خواب ہے جو خواتین وحضرا ت صدیوں سے دیکھتے چلے آرہے ہیں۔ اور دیکھتے رہیں گے ۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مہنگی یا باہر ملکوں سے حاصل کردہ کریموں کی مدد سے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم وہ اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔ کہ کوئی بھی کیمیکل سے بنی کریم چاہے وہ کسی بھی برانڈ کی کیوں نہ ہو۔ ان کی جلد کو کچھ نہ کچھ نقصان ضرور پہنچائے گی۔ ویسے یہ کریمیں ہر کسی کی قوت خرید سے باہر ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ کے لیے صرف ایک ہفتے میں رنگ گورا کرنے والی سپر گھریلو نسخہ لے کر آئے ہیں۔ جس کے چند دن کے استعمال سے چہرہ دودھ کی طرح صاف ہوجائےگا۔ آپ کی سکن ٹائیٹ بھی ہوگی۔ اورآپ کے اوپن پورز بھی بند ہوں گے ۔ اور اس کے استعمال سے آپ کی سکن پر قدرتی گلو بھی آئے گی۔

اس نسخہ کو بنانے کے لیے ہمیں جو چیزیں چاہیں وہ یہ ہیں۔ ایک انڈے کی سفید ی۔ ہا ف لیمن۔ کارن فلور۔بیکنگ سوڈا۔شہد۔اس نسخہ کوبنانےکےلیے سب سے پہلے ایک باؤل میں انڈے کی سفیدی الگ کرلیں۔ اب آپ اسے اچھے سے مکس کرلیں۔ اس کے بعد ہاف لیمن کا رس شامل کریں گے ۔ تیسری چیز اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا کا ڈال دیں۔ چوتھے نمبر پر اس میں ایک بڑا چمچ کارن فلو رکا ڈال دیں۔ آخری چیز اس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔ اب ہماری سپر وائیٹنگ ہوم رمیڈی اب تیار ہے۔

اس میں ہم نے لیموں کااستعمال کیا ہے۔ کیونکہ لیموں میں موجودہ قدرتی خصوصیات جلد میں تیل کی کمی کو دورکرنے کےساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو نکھارنے میں بھی معاون ہیں۔ لیموں اپنی بلیچنگ خصوصیات کی وجہ سے بہت سی بلیچ کریموں میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ اگرآپ کےچہرے پر سیاہ دھبے ہیں۔ تو آپ صرف اور صر ف لیموں کا رس روئی کی مدد سے سیاہ دھبوں پر لگائیں تو سیاہ دھبے چند دنوں میں ختم ہوجائیں گے ۔ لیموں کے استعمال سے چہرے کی رنگت کو بھی نکھارا جاسکتا ہے۔ انڈے کی سفیدی ،شہد آپ کی جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ آپ کےاوپن پور ز کو بندکرنے اور جلد کو ٹائیٹ کرنے کا کام کریں گے ۔ کارن فلو ر اور بیکنگ سوڈا بھی آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے اور آپ کی جلد پر قدرتی نکھارلانے میں مدد کریں گے ۔

اب اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ اس کو اچھے سے مکس کرنے کےبعد آپ اسے اپنے چہرے اور گردن پر اپلائی کریں۔اگرآپ چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنے ہاتھوں پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کو پندرہ منٹ کےلیے چھوڑ دیں۔ یہ جب یہ تھوڑا خشک ہوجائے تو اس پر ایک اور لئیر اپلائی کرنی ہے۔ اور پندرہ منٹ دوبارہ ایسے ہی چھوڑنا ہے۔ پندرہ منٹ کے بعد آپ اپنے چہرے کو سادہ پانی سے دھو لیں۔ پہلی دفعہ کے استعمال آپ واضح فرق محسو س کریں گے ۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔ اور دن بدن اپنی رنگت کو بدلتا ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.