لقوہ کا علاج دیسی دوائی سے کریں

لقوہ کے دیسی علاج کے بارے میں بتائیں گے ۔ کیسے لقوہ کا دیسی علاج کرواسکتے ہیں۔

اور کیسے اس کا آسان علاج کروا سکتے ہیں؟لقوہ کے کیااسباب ہیں۔ کیا علامات ہیں۔ اور کونسی ایسی وجوہات ہیں۔ جس کی وجہ سے لقوہ کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔پہلے آپ کو لقوہ کےبارے میں بتاتےہیں۔ کہ لقوہ ہوتا کیا ہے؟ لقوہ جوہے یہ فالج کی ایک قسم ہے۔ جس کا اٹیک ہمیشہ جو ہے انسان کے فیس کے اوپر ہوتا ہے۔ اس کے متعدد اسباب ہیں۔ اس کی بہت ساری وجوہات ہیں جس کی وجہ سے بیماری لاحق ہوتی ہے ۔ بعض دفعہ بلڈپریشر کا زیادہ ہوجانا ، بڑھ جانا ہوتاہے۔ ا س کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ بعض دفعہ کولیسٹرول کا لیول بڑھ جانے کی وجہ سے اس طرح جو دماغی رسولی ہوتی ہے۔ اچانک سردی کا لگ جانا ، معدے اورانتڑیوں کی خرابی، اعصابی کمزوری ، خ ون کی کمی ، کثرت مباشرت ، ذہنی کمزوری یہ متعد د اسباب ہیں ۔ جس کی وجہ سے یہ مرض لاحق ہوجاتی ہے۔

اس کی علامات بھی متعدد ہیں۔ لقوہ کی وجہ سے چہر ہ جو ہے وہ ٹیڑ ھا ہوجاتا ہے۔ بعض اوقات جو ہے آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں۔ اور بعض اوقات منہ سے پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بعض دفعہ اس کاجھٹکا اتنا شدید ہوتا ہے اتنی شدید قسم کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔ کہ آدمی سے پانی بھی نہیں پیا جاسکتا۔ یہ اس کی علامات ہیں۔ اب آپ کو دیسی نسخہ بتاتے ہیں۔ دیسی نسخہ کیا ہے؟ یہ بہت ہی مجرب اور بہت آزمودہ نسخہ ہے۔ آج کا نسخہ چھ چیزوں پر مشتمل ہے۔ ان میں پہلی فلفل سیاہ ہے جس کوکالی مرچ بھی کہتے ہیں۔ آپ نے دس گرام لینے ہیں۔ اس کے بعد فرفیون لینی ہے ۔ یہ بھی آپ نے دس گرام لینی ہے۔ اس کے بعد روغن سرسوں لے لیں۔

اس کو آپ نے سوگرام لے لیں۔ اس کے بعد کست تلق لے لیں۔ یہ ایک درخت کی جڑ ہے۔ لقوہ کے علاج کےلیےبہت زبردست چیز ہے۔ آپ نے یہ تیس گرام لینی ہے۔ اس کے بعد تج لینی ہے۔ یہ آپ نے دس گرام لینی ہیں۔اس کے بعدآخر میں ایک پاؤ پانی لے لیں۔ یہ ساری کی ساری چیزیں آپ کو پنساری سے آسانی سے ملجائیں گی۔ ا ب آپ کو اس کےبنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ایک پلاسٹک کا برتن لے لیں۔ اس میں ایک پاؤ پانی ڈال دیں۔ اس میں تمام چیزیں جو کہ آپ کو بتائیں ہیں۔ ان کو پہلے ہاتھوں سے ہلکا ہلکا کوٹ لیں۔ اور پھر ان ساری چیزوں کو پانی کے اندر ڈال دیں۔ اب ا س کومکس کرلیں۔ اور ایک دن یعنی چوبیس گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔

چوبیس گھنٹے کے بعد یہ مکمل طور پر پانی میں حل ہوجائیں گے۔ آ پ نے اس پانی کو کسی برتن میں ڈال کر چولہےپر رکھ دیں۔ اس میں سے آدھا پانی جل گیا ہے۔ خشک ہوچکاہے۔ آپ نے ان تمام چیزوں کو چھان لینا ہے۔ اور باقی جو پانی ہے۔ اس میں آپ نے سوگرام سرسوں کا آئل کامکس کرکے آپ نے اس کو چولہے پر رکھ دینا ہے۔ اس میں جو پانی ڈالا تھا اس کو خشک ہونے دیں۔ اور جو آئل بچ جائے ۔آپ نے اس آئل کو اپنے پاس محفوظ کرلینا ہے۔ اس کے بعدآپ نے کیاکرنا ہے؟ ایک کاٹن بال لے کر اس کو آئل سے بھگو کراپنا جو چہر ہ ہے اس پر ہلکا ہلکا مساج کریں۔

اور دو سے تین منٹ مساج کریں۔ اس کے بعد آپ نے تھوڑی سی روئی لے کر اس جگہ پر رکھ دیں۔ جہاں پر آپ کو لقو ہ ہے۔ اور ساتھ میں گرم پٹی لپیٹ لیں۔ تاکہ ہوا نہ لگے۔ لقوے کے لیے بہت زبردست سی چیز ہے۔ اس آئل کی مالش کریں۔ اور ساتھ غذا میں بٹیرے ، کبوتر اور مرغن غذا کا استعمال کریں۔ انشاءاللہ! جو اندرونی طور پر جو لقوہ کی بیماری ہے وہ بٹیرے اور کبوتر کا گ وشت کور کرے گا۔ جو بیرونی معاملہ ہوگا وہ آئل کنٹرول کرے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.