ورزش کرتے وقت پانی پینا صیحح یا غلط

آج آپ کو بتائیں گے کہ ایکسرسائز کے دوران پانی پینا غلط ہے یا صیحح ہے۔

کچ لوگ ایسا کرنے کو صیحح یا کچھ لو گ بہت ہی غلط طریقہ سمجھتے ہیں۔ آخر سچائی کیا ہے؟ وہ آپ کو بتائیں گے۔ چاہے وہ کسی بھی طریقے کی ایکسر سائز کیوں نہ ہو؟ ایکسر سائز کے دوران ہمارا ٹمپر یچر بڑھتاہے۔ دل کی دھڑکن تیزہوجاتی ہے اور خ ون کا دوران ہمارے جسم میں بہت تیزی سے ہونے لگتا ہے۔ ہمارے جسم میں ستر فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ جس میں سے کئی طریقوں سے پانی ہمارے جسم سے باہر نکلتا ہے۔ جن میں سے سانس لینے کے ذریعے، پیشاب کے ذریعے اور پسینے کے ذریعے ۔ لیکن دوسرے وقت کے مقابلے خاص طور پر ایکسر سائز کے دوران تیزی سے سانس لینے اور پسینے کے ذریعے ہمارے جسم سے پانی سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ اس لیے یہاں پر ایک بات توظاہر ہے کہ جسم میں پانی کی صیحح مقدار کو بنائے رکھنے کےلیے ایکسرسائز کے دوران پانی ضرور پینا چاہیے ۔

لیکن ایکسر سائز کے دوران کیونکہ آپ کا جسم حرکت میں ہوتا ہے۔ا س لیے عام وقت میں مقابلے میں ایکسر سائز کادوران پانی پینے کا طریقہ تھوڑا الگ ہوناچاہیے ۔ ہر کسی کو ایکسر سائز کے دوران پانی پینے میں تین باتوں کا ضرور خیال رکھنا چاہیے۔ ایکسر سائز کے دوران لوگ ایک ہی غلطی نظرآتے ہیں ۔ خاص طور پر جوگنگ اور رننگ کرنے والے لوگ شارٹ کٹ اپناتے ہوئے چلتے چلتے ہی پانی پی لیتے ہیں۔ جس سے ہمارے جسم میں کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ کسی بھی کام کو فوکس کے ساتھ کرنا ہمارے جسم کےلیے سب سے بہتر آپشن ہوتا ہے۔ اور ایسا کرنا تبھی ممکن ہو جب ایک وقت میں ایک ہی کام کو سرانجام دیا جائے۔ اس لیے ایکسرسائز کے دوران بھی کم سے کم دو سے تین منٹ کا وقت نکال آپکو ہمیشہ ہی بیٹھ کر پانی پینا چاہیے۔

ایکسر سائز کے دوران میں آپ کا جسم موومنٹ اور حرکت میں ہونے کی وجہ سے اور ایسی کنڈیشن میں ایک ہی صورت میں گلاس بھر کر یا زیادہ مقدار میں پانی پینےسے پیٹ میں اکثر بھاری پن محسوس ہونے لگتا ہے ۔ جس کے باعث ایکسرسائز کے دوران پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے۔ اسی لیے ایکسر سائز کے دوران میں د س سے پندرہ منٹ میں تھوڑا تھوڑ اکرکے پانی پینا چاہیے ۔ عام طور پر ایک بارمیں ایک چوتھائی یا ایک تہائی پانی پینا سب سے بہتر آپشن مانا جاتا ہے۔ بس اس طرح سمجھ لیں کہ ایک بھر ے ہوئے گلاس کے پانی کو آپ کو تین سے چار مرتبہ میں ختم کرنا چاہیے۔

ا ور ہر پانی پینے کے دوران کم سے کم پندرہ منٹ کا وقفہ ضرور رکھنا چاہیے۔ عام وقت کے مقابلے میں ایکسرسائز کے دوران آپ کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ بڑ ھ جاتا ہے۔ اسی لیے ایسے میں بہت زیادہ گرم یابہت زیادہ گرم یاٹھنڈا پانی پینے کے بجائے نارمل پانی کا استعمال کرنا سب سے اچھا ہوسکتاہے۔ اور بہت زیادہ ٹھنڈے پانی سے پوری طرح پرہیز ہونا چاہیے۔ اور ہمیشہ ہی نارمل پانی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ تاکہ آپ کو پانی کےلحاظ سے آپ کو کسی بھی مسائل کا سامنا نہ ہوسکے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.