کوئی بھی مرد یا عورت 300باریہ کلمہ پڑھ کر دعا کرے

کلمہ طیبہ جو کہ ایمان اوراسلا م میں داخلے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس کا بہت ہی مجرب اور وظیفہ بتانے جارہے ہیں۔

جو کہ ہر مسلمان کر سکتا ہے۔ ہر مرد ، ہر عورت باآسانی اس وظیفے کو کرسکتے ہیں۔ آپ کو کلمہ طیبہ کے بارے میں کچھ بتانا چاہتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کے اند راللہ پاک نے اتنی تاثیر رکھی ہے۔ کہ اس سے بڑے بڑے جادوگر ہوں ۔ بڑے بڑے جنا ت ہوں ۔

چاہے دشمن ہی کیوں نہ ہوں۔ وہ زیرہوجاتا ہے۔ کلمہ طیبہ تو ایک چھوٹا سا کلمہ ہے۔لیکن اگر اس کی ہیبت اور طاقت نہ ہوتی ۔ تو مکہ کا مشرک اس کلمے کو سن کر یوں ہی ایسے نبی ﷺ کا دشمن نہ ہوتا۔ اور اس کی مخالفت نہ کرتا۔ جب آپ ﷺ نے فرمایاکہ : اس کلمے کو پڑ ھ کر تم کامیاب ہوجائےگا۔ ابوجہل اور ابو لہب نے جو مکہ بڑے بڑے سردار تھے وہ اس کلمے کو زبان سے ادا نہ کرسکے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ : اس کو پڑھو تو کامیاب ہوجاؤ گے۔ اب آپ کو اس کلمے کے حوالےسے بہت آسان سا طریقہ بتارہے ہیں۔ ا س کا ایک مجرب عمل ہے جو کہ ہمارے اکابرین سے چلا آرہا ہے۔ اب مرد ہو یا عورت ہو وہ ایک جگہ یکسوئی سے بیٹھے ۔ اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں اگر پریشانیاں ہیں۔ اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں سکون آجائے۔

آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی ایمان کی ترقی ملے ، روحانیت کی ترقی ملے آپ کے جسم بھی تقویت پکڑے۔ اللہ تعالیٰ عزت اور ایمان کا نور عطا کرے۔ توآپ عشاء کی نماز کے بعد چاہے وہ مرد ہویا عورت ہے کوئی بھی ہو سب کے لیے اس کی اجازت ہے۔ عشاء کی نماز کے بعد ایک جگہ بیٹھے اور تسبیح اپنے ہاتھ میں رکھے۔ اور اس کے بعد کلمہ طیبہ سے پہلے تین مرتبہ درود پاک پڑھ لیں۔

کلمہ طیبہ اس طرح سے پڑھے۔ کہ آپ نے “لا الہ الا اللہ ” اس طرح پڑھنا ہے۔ اور جب آپ تینتیس مرتبہ اس کلمہ طیبہ کو پڑھ لیں۔ اس کے بعد ایکسٹرا ایک دانہ آتا ہے۔ وہاں پر آپ نے ” محمد رسول اللہ ” پڑھنا ہے۔ پھر آپ نے ” لا الہ الا اللہ ” شروع کردینا ہے۔ پھر جب تینتیس دانے مکمل ہوجائیں۔ تو جو ایک ایکسٹرا مزید دانہ آئے گا اس پر آپ نے ” محمد رسول اللہ ” کہناہے۔ اور پھر اسکے بعد ” لا الہ الا اللہ ” شروع کرنا ہے۔ اور پھر تینتیس دانوں کے بعد” محمد رسول اللہ ” اس طرح پڑھنا ہے۔ تو یہ آپ کی تسبیح مکمل ہوگئی۔

اس طرح یہ تین تسبیحاں پڑھنی ہیں۔ یعنی تین سو مرتبہ آپ نے پڑھنا ہے۔ اس طرح آپ نے تسبیح پڑھنی ہے۔ اور یہ عمل آپ نے چالیس دن کرنا ہے۔ تسبیح پڑھ لی اور اس کے بعد اپنے مقصد کےلیے دعا کرلی۔ اور چالیس دن آپ نے یہ مسلسل عمل کرنا ہے۔

انشاءاللہ! اس کے بعد آپ خود کو مختلف پائیں گے۔ روحانیت کے اعتبار سے او ر اعمال کے اعتبار سے بھی اور آپ کی پریشانیاں ، مصائب اور زوال سب ختم ہوجائےگا۔ بے راہ روی ختم ہوجائےگی۔ اگر نماز میں پابندی نہیں ہوگی ۔ تو وہ بھی شروع ہوجائے گی۔ قرآن سے دل نہیں لگ رہا تو قرآن سے محبت شروع ہوجائےگی۔ دین والوں سے محبت سے شروع ہوجائےگی۔ اورآپ کو اس کا فیض نظر آنے لگے گا۔

جو شخص اپنی زندگی میں تین سو مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے گا ۔ اور روزیہ عمل کرے گا۔ تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے اٹھائےگا کہ اس کا چہرہ چودہویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوگا۔ دور سے پہچاناجائےگا۔ کہ یہ محمد ﷺ کا امتی ہے۔ تو اس عمل کوکریں۔ مرد وخواتین اس عمل کوکریں۔ مسائل آپ کے حل ہوں گے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.