کیا آپ کا پیار روٹھ گیا ہے؟ یا سازش کا شکا ر ہو گیا ہے؟

یا ودود، اللہ پاک کا بہت ہی پیارا، میٹھا اور محبت والا اسم پاک ہے،

یوں تو تمام اسماءالحسنی اپنے اندر مطالب و حاجات کے مطابق ایک وسیع سمندر کی طرح ہیں اور انہیں اپنی حاجات کے مطابق بطور وظیفہ ورد کیا جا سکتا ہے مگر ذیل میں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عام اجازت کے ساتھھ اسم پاک ” یا ودود ” کے چند مجرب اعمال دیے جاتے ہیں جو آپ اپنی حاجت کے مطابق پڑھ سکتے ہیں، انشااللہ تعالی آپکو مایوسی نہیں ہوگی یہ اسم پاک میاں بیوی کی محبت کے لئے بطور خاص اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، اگر میاں بیوی میں ناچاقی رہتی ہے۔

یا دونوں میں سے کوئی ایک عدم محبت اور بے توجہی کا شکار رہتا ہو تو، بیوی شوہر کے لئے یا شوہر بیوی کے لئے جسے بھی ضرورت ہو بعد نماز فجر ہزار بار معہ اول و آخر سو ، سو مرتبہ درود پاک کے یا ودود پڑھ کر کسی میٹھی چیز پہ دم کر کے اکیس دن تک بلاناغہ دوسرے کو کھلائے، انشا اللہ زندگی بھر ایسی محبت قائم ہو گی کہ ایکدوسرے کے بغیر رہ نہ سکیں گے اگر کسی کے دوست احباب یا کوئی رشتہ دار ناراض ہو گیا ہو اور بولنا چالنا حتی کہ گھر آنا جانا بھی چھوٹ گیا ہو۔

تو فجر یا عشائ کی نماز کے بعد ذہن میں اسکا تصور جما کر پہلے اکیس بار کوئی سا بھی درود پاک پڑھے پھر دو سو بار اسم پاک یا ودود اور پھر آخر میں اکیس بار درود پاک پڑھ کر اس طرح تصور میں اس کے چہرے پہ دم کر دے، حصول مقصد تک روزانہ بلا ناغہ جاری رکھے، انشااللہ بھت جلد ناراضگی دور ہو گی اور وہ خود رابطہ کرے گایہ عمل دفتر یا کسی بھی آرگنائزیشن میں کام کرنے والے بھی اپنے کولیگز یا باس کے لئے کر سکتے ہیں اگر ان کا رویہ انکے ساتھ نامناسب ہویہاں یہ خیال رہے کہ یہ اللہ پاک کا اسم ہے سو ناجائز یا حرام کے لئے ہر گز اجازت نہیں ایسا کرنیوالا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہو گانیت کا حال اللہ پاک بہتر جانتا ہے لہذا جائز طریق پہ اور دل میں مکمل اعتقاد رکھ کر کریں انشااللہ ضرور اثر ہو گا۔

جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ آج کے دور میں ہمیں محبت کی کتنی ضرورت ہے تو یہ جو میں نے وظیفہ میں نے بتا یا ہے یہ بہت ہی زیادہ پاور فل عمل ہے۔ اس عمل انشاء اللہ اس قسم کے تمام مسئلے مسائل حل ہو جا ئیں گے جو بھی روٹھا ہوا ہوگا وہ انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے انشاء اللہ وہ مان جا ئے اور آپ سے راضی ہو جا ئے گا بس اس عمل کو بہت ہی زیادہ کامل یقین کے ساتھ آپ لوگوں نے کرنا ہے پھر دیکھئے گا اس وظیفے کے کر شمے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.