”یا قادر ، یانافع روزانہ چلتے پھرتے پڑھنےسے کیا ملتا ہے؟“

ہر حاجت پوری ہو گی زندگی میں غم اور پریشانیاں تو ہر انسان پر ہی آتی ہیں اور کبھی بھی آسکتی ہیں

لیکن ان غموں اور پریشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے جب بھی کوئی غم آ ئے کوئی پریشانی آ ئے تو فوراً اپنا سارا غم اللہ رب العزت کو سنا ئیں اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ادب و احترام کے ساتھ پیش کر دیں کیونکہ غموں اور پر یشانیوں کو ٹالنے کے لیے خود اللہ پاک نے فر ما یا کہ اللہ کو پکارو اور اس کے صفاتی ناموں کے ساتھ تو اللہ تعالیٰ کے دو صفاتی نام جو بڑا ہی اثر رکھتے ہیں

جب بھی کوئی غم یا پریشانی آ ئے تو قرآن کے یہ دو لفظ پڑھنا شروع کر دیں اور جو شخص دل کی گہرائیوں سے ان ناموں کو پڑھے گا۔اس کی ہر حاجت کو پورا فر ما ئیں گے اللہ کے ان دو ناموں کو پڑھنے سے اس کے دکھوں اور غموں اور مصیبتوں کو ہمیشہ سے ختم فر ما دیں گے کیونکہ اس حقیقت سے کوئی بھی انسان انکار نہیں کر سکتا کہ دنیا میں ہر امیر غریب نیک و بد کو قانونِ قدرت کے تحت دکھوں اور غموں اور پر یشانیوں سے کسی نہ کسی صورت تو وابستہ پڑ ہی جا تا ہے۔

اور اس کا سبب یہ ہے کہ یہ دنیا دراصل امتحان گاہ ہے انسان کو یہاں آزما ئش کے لیے بھیجا گیا ہے سب کو آزادی سے نیکی اور بدی کرنے کی قوت دی گئی ہے جسے بروئے کار آپ دکھوں مصیبتوں اور پر یشانیوں سے نکل سکتے ہیں ۔صرف اللہ کے ان دو نا موں کو زندگی کا حصہ بنا لیں اللہ رب العزت کے یہ دو خاص نام کون سے ہیں یہ جاننے کے لیے آپ سے درخواست ہے کہ ہماری باتوں کو ساری باتوں کو دھیان سے سنیے گا تا کہ ان باتوں سے آپ کو بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ امت پر مصیبتیں اور غم طاری ہیں اور دنیا کی حقیقت بھی یہی ہےکہا س میں خوشی غمی دکھ سکھ مل کر آتے ہیں تاہم یہ یقینی بات ہے کہ مسلما ن ہر حالت میں عظیم خیر و بھلائی کا مستحق ٹھہرتا ہے ہمارے پروردگار کا فرمان ہے ۔کہ ہم جان و مال اور پھلوں کے خسارے میں مبتلا کر کے تمہاری آزما ئش کر یں گے ایسے صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دیجئے کہ انہیں کوئی مصیبت آ ئے تو فوراً کہہ اٹھتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں تو انہی لوگوں پر انکے رب کی طرف عنایات اور رحمتیں بر ستی ہیں یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

اکثر لوگوں کی خواہش ہو تی ہے کہ زندگی میں کوئی بھی پریشانی نہ ہو درحقیقت یہی خواہش اور پریشانیوں کو جنم دیتی ہے۔ جو ان ناموں کو پڑھے گا تو انشاء اللہ سارے مسائل ختم ہو جا ئیں گے اور اللہ ان کی حفاظت کر یں گے۔ یا قادرُ یا نافع یہ بڑا ہی اثر رکھنے والے نام ہیں۔آپ کو عمل بتادیتے ہیں کہ آپ نے روزانہ بلا ناغہ ، کسی بھی وقت ، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ، جب آپ کا دل چاہے آپ اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ جو لو گ اس عمل کو باوضو کریں گے ۔

و ہ بہت ہی بہتر اور پرتاثیر عمل ہوجائےگا۔ آپ جس طریقے سے عمل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طریقے سے آپ اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ آپ نے یہ کرنا ہے کہ آپ نے روزانہ کثرت سے “یاقادر ، یانافع” کا ور دکرنا ہے۔ یہ ایک مرتبہ ہوگیا۔ “یاقادر ، یانافع ” یہ دو مرتبہ ہوگیا۔ اسی طریقہ کار سے آپ نے اللہ پاک کےناموں کو اکٹھا پڑھ کر ایک تصور کرنا ہے۔ اور کثرت سے آپ نے ان کلمات کا ورد کرنا ہے۔

اول وآکر سات مرتبہ درود پاک بھی پڑھ سکتے ہیں۔ جب آپ نے وظیفہ کرنا ہے جس مقصد میں کامیابی کےلیے کررہے ہیں۔ اس مقصد ، اس حاجت کو اپنے ذہن میں رکھنا ہے کہ مولا ! فلاں مقصد میں کامیابی حاصل کرنےکےلیے ہم اس عمل کو کررہے ہیں۔ ہمیں کامیابی وکامرانی عطافرما۔

Sharing is caring!

Comments are closed.