”یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کا 10دن میں کامیاب علاج“

ایک سوال ہے کہ یور ک ایسڈ اور کولیسٹرول کم کرنے کےلیے کیا کرنا چاہیے ؟

یور ک ایسڈ کو اور کولیسٹرول کو ٹھیک کرنے کےلیے آپ کو جو پانچ چیزیں بتائیں ہیں۔ تو سب سےپہلے ہم نے کیا کرنا ہے؟ ہانڈی مٹی کی لے کر آنی ہے۔ اور اس کو پکانےکےلیے تیل کونسا لیناہے۔ سرسوں کا۔ کسی کا معدہ خراب ہے۔ کسی کا جگر خراب ہے کسی کا جوڑخراب ہے ۔ کسی کے گردے خراب ہیں۔

کسی کے آنتیں خراب ہیں۔ جتنی چیزیں خراب ہیں۔ اللہ کا واسطہ ہے کہ سب سے پہلے اپنا کھانا ٹھیک کرو۔ آپ کے گردوں کو طاقت کس نے دینی ہے دوائی نے یا کھانے نے؟ تو کھانا اگرہضم نہیں ہوگا تو اسے طاقت کیسے آئے گی۔ آپ کے معدے کو طاقت کس نے دینی ہے۔ کھانے نے۔ تو سب سے پہلے کس کو ٹھیک کرنا چاہیے ۔ جب آپ کا کھانا ٹھیک ہوجائےگا۔ تو باقی انشاءاللہ! علاج کرنا آسان ہوجائےگا۔

تو سب سےپہلا کام کھانا کس میں پکائیں گے مٹی کےبرتن میں۔ مٹی کےبرتن لانے سے پہلے ایک نیت بناؤ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : جو قوم جس قوم کی مشابہت کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ اٹھائی جائے گی۔ تو ہم نے کس کے ساتھ اٹھنا ہے؟ پیارے پیغمبرﷺ ۔ تو نبی پاک ﷺ کے گھر کے برتن کونسے تھے؟ تو ہمارے گھر میں کونسے ہونے چاہیے؟ صحت بھی ملے تو آخرت میں جنت بھی ملے گی۔

تو کتنے فائدے ہوگئے۔ تو مٹی کے برتن لے کر آئیں گے ۔ اور سرسوں کے تیل میں پکائیں گے۔ اب سرسوں کے تیل میں پانچ مسئلے ہیں۔ اس کا رنگ اچھا نہیں ہے۔ اس کاذائقہ اچھا نہیں ہے۔ خوشبو اچھی نہیں ہے۔ گاڑھا ہے۔ ہم نے کبھی اس کھایا ہی نہیں۔ پتہ نہیں کیسے ہوگا۔ تو اس کے لیے پانچ کام کرو۔ دو کلو سرسوں کاتیل لو۔ اور اس میں بڑے سائزکا پیاز ڈالو۔ دس اس میں سبز مرچیں ڈال لو۔ دس لہسن کی پھلیاں ڈال دو۔

ایک انچ ادرک کا ٹکڑا ڈالو۔ اور ان ساری چیزوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لو۔ اور ایک بڑا چمچ اس میں زیرہ ڈال لو۔ اس کا اتنا پکاؤ اتنا پکاؤاتنا پکاؤ، کہ ساری چیزیں براؤن ہوجائیں ۔ اس کو چھان لو۔ یہ وہ تیل ہے۔ جو زندگی میں آپ نے کبھی کھایا نہیں ہوگا۔ گارنٹی دیتے ہیں۔ کہ انشاءاللہ! جب آپ اس تیل میں کھانا کھاؤ گے ۔ آپ اپنی زبان سے بے ساختہ کہو گے کہ یا ر اس سے اچھا تیل تو شاید ہم نے کبھی زندگی میں لیا نہ ہو۔

ہمارابدن مٹی کا بنا ہے۔اور واپس مٹی میں جانا ہے۔ سرسوں کا تیل سے آتا ہے؟ جہاں سے ہم آئیں ہیں ۔ یہ جو ہمارا بدن ہے ۔ جہاں اس کو دفن ہے۔ وہی ہماری مٹی ہے۔ تو مٹی سے نکلنے والے بدن کو مٹی سے نکلنے والا جو تیل ہے۔ وہ تقویت دے گا۔ تیسرے نمبر آپ کے جسم کو سب سے زیادہ ضروریات ہے نمکیات کی۔ آپ کے بدن کو ساٹھ فیصد نمکیات چاہیں۔ نمکیا ت دو چیزوں میں ملتے ہیں۔

یہ جو منر لنز ہوتے ہیں یہ نمک میں ہوتے ہیں۔ یا پانی میں ہوتے ہیں۔ آپ لوگ پانی کو کیا کہتے ہو؟ منرل واٹر! یہ دھوکہ ہے۔ اور آپ حیران ہوں گے ۔ انگریزوں نے عدالتوں میں کیس کیے ہوئے ہیں جو لکھ کر بھیجتے ہیں منرل واٹر۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ تو منرل لیس واٹر ہے۔ اس میں سے منرلنز نکالے جاتے ہیں۔

سب سے بہترین پانی وہ ہے جو زمین سے نکلتا ہے۔ یہ جو فلٹروالا پانی ہے یہ مت پئیں ۔ سب سے بہترین پانی زم زم ہے۔ اور زم زم کے بعد اگر پوری دنیا میں کوئی پانی ہے وہ پنجاب کا ہے۔ اپنے پنجاب کا پانی پیو۔ یہ فلٹروں کا پانی ، یہ منرل واٹر ، یہ ایکوافینا، یہ نیسلے یہ آپ کے گردوں کو ختم کردیں گے ۔

قرآن پاک نے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ : یہودوں اور نصارا کبھی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ جو بندہ اپنی فطر ت کے جتنا نزدیک رہے گا۔ وہ صحتمند رہے گا۔ تو پانی اور نمک وہ پیو جو مٹی سے نکلتا ہے۔ نمک وہ کھاؤ جو مٹی سے نکلتا ہے اور وہ نمک ہے کھیوڑہ کا۔ پنک ہمالین سالٹ جو ہے۔ یہ جوڈلے والا نمک ہوتا ہے۔ وہ نمک لے کرآؤ ۔

اور گھر میں کوٹنا ہے۔ او ر باہر چکی سے پسوانا نہیں ہے۔ اور اس کے بعد آٹا ایک تو یہ ٹھیک کرو۔ اور کھانے میں جو آدھا گھنٹہ پہلے جو پانی پینا ہے۔ اس میں دو چمچ ایپل سیڈر ونیگر کے پیو۔ دو چمچ صبح اور دو چمچ شام۔ یقین جانو کہ! یورک ایسڈ دس سے پندرہ دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.