”یہ ٹوٹکا مہینے تک ہفتے میں تین بار استعمال کر یں۔ چہرے کے غیر ضروری بال اور رواں جڑ سے ختم۔“

چہرے پر غیر ضروری بال حسن کی کشش کو ماند کرتے ہیں

لہذٰا خواتین انہیں ختم کرنے کے لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرتی ہیں خواتین کے چہرے کی جلد چونکہ نازک ہوتی ہے اسی لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرنے سے جلد متاثر ہو جاتی ہے ذیل میں چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے لئے کچھ ٹوٹکے دئیے گئے ہیں جن کے استعمال سے چہرے کے غیر ضروری بال بھی ختم ہو جائیں گے

اور جلد بھی متاثر نہیں ہوگی چہرے سے فالتو بالوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگایئں جب بیسن ہلکا خشک ہو جائے تو ہاتھوں سے رگڑ کر اتار لیں چند ایک بار یہ عمل کرنے سے بال جڑوں سے اکھڑ جایئں گےپانی میں نمک ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچر میں سوتی کپڑے کو بھگو کر چہرے پر مل لیں تقریبا ایک ہفتے کے استعمال سے چہرے سے بال ختم ہو جایئں گے

عرق گلاب میں ایک چمچہ پھٹکری اور میدہ ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگا لیں خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں ایک مہینہ یہ عمل کرنے سے سارے بال کمزور ہو کر جھڑ جایئں گے اس تحریر میں ایک ٹوان ون ریمیڈی بتائی جارہی ہے یعنی ریمیڈی ایک ہے اور فائدے آپ کو دو حاصل ہوں گے ایک تو چہرے پر موجود غیر ضروری بال جن کی وجہ سے چہرہ بہت بد نما دکھائی دیتا ہے

تو یہ ریمیڈی استعمال کرنے سے یہ ختم ہوجائیں گے اور نمبر دو آپ کا رنگ بہت نکھر جائے گا اکثر لوگوں کے ہونٹوں کے ارد گرد کا ایریا ڈارک ہوجاتا ہے تو یہ ریمیڈی استعمال کرنے سے اس ایریئے کی بلیک نیس ختم ہوگی آپ کی سکن بہت سوفٹ ہوجائے گی اگر آپ کی اپر لپس پر غیر ضروری بال موجود ہیں اور آپ ویکس اور تھریڈنگ کر کے تھک چکے ہیں تو یہ ریمیڈی استعمال کیجئے

ہفتے میں صرف دو بار استعمال کیجئے اور غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑائیے اور ساتھ ہی ساتھ اپنا رنگ گورا کیجئے اور سکن بھی سوفٹ کیجئے ۔اس ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں آدھا بڑا چمچ بیسن کا ڈالئے یہ رنگت نکھارنے کے علاوہ فیشل ہیئرز کو بھی ختم کرتا ہے ۔پھر اس میں دو چٹکی کے برابر کستوری ہلدی پاؤڈر ڈالئے یہ ایکنی پمپلز اور ڈارک سپوٹس کو ختم کرے گی
اس کا شمار بھی غیر ضرور ی بال ختم کرنے والے اجزاء میں ہوتا ہے اب اس میں آدھا چمچ میدہ ڈالئے اس میں سکن لائٹننگ پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں یہ چہرے سے باریک روئیں کو بھی ختم کردیتا ہے اب اس میں ایک بڑا چمچ دہی شامل کیجئے تازہ دہی لینی ہے اس سے سکن فیئر اینڈ برائیٹ ہوگی اس کی سافٹ نیس بڑھے گی اب اس میں ڈالئے آدھا چھوٹا چمچ پھٹکڑی پاؤڈر یہ غیر ضروری بالوں کی جڑیں کمزور کر کے انہیں ہمیشہ کے لئے ختم کردیتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.