”ان میں سے صرف ایک پودا گھر لے آئیں اور گرمیوں میں ہزاروں روپے کی بجلی بچائیں“

یوں تو دنیا میں بے شمار اقسام کے پودے پائے جاتے ہیں۔ جو کہ دنیا کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

اور بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہیں۔ جبکہ اسی دنیا میں ایسے پودے بھی موجود ہیں۔ جو نہ صرف نقصان دہ ہیں۔ بلکہ انسانوں اور باقی جانداروں کے لیے اموات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ اور بعض پودے تو ایسے ہیں۔

جو جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔ جنہیں آدم خود پودے بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے پودے بھی ہیں۔ جو نہ صرف نہایت فائدہ مند ہیں۔ بلکہ اس مہنگا ئی کے دور میں بجلی کی بچت بھی کروا سکتے ہیں۔ مگر کیسے ؟ ہم آپ کو انہیں عجیب وغریب پودوں کے متعلق بتائیں گے ۔ سب سے پہلے ایسے پودوں کا ذکر کریں گے ۔ جنہیں آپ گھر میں گملوں کےاندر باآسانی اگا سکتے ہیں ۔ جو نہ صرف ٹھنڈ ک پید اکرتے ہیں۔ بلکہ گھر کے اندر کی فضاء کو صا ف بھی کرتے ہیں۔ گرمیو ں کی آمد ہمیشہ سے بجلی کے استعمال میں اضافے کا باعث ہوتی ہے۔

اور گرمیوں میں بجلی کا بل ہر انسان کو پریشان کرتا ہے شدید گرمی میں لوگ سارا دن اپنے گھروں اور کام پر گزارتے ہیں اور ماحول کوٹھنڈا رکھنے کےلیے جو الیکٹریکل مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔ وہ جیب میں سوراخ کردیتی ہیں۔ایسی صورتحال میں انسان تلاش کرتے ہیں کہ ان الیکٹریکل مصنوعات کا نعم البدل ایسا بھی ہے جوقدرتی بھی ہو اور جیب پر بھاری نہ ہو۔ تو اس صورت میں کچھ ایسے پودے بھی ہیں۔ جو گھر کو ٹھنڈ ا کرسکتے ہیں۔ اور آپ کا بجلی کا بل بھی بچا سکتے ہیں۔ سنیک پلانٹ: اس پودے کو آپ اپنے بیڈ روم میں رکھ سکتے ہیں ۔

سنیک پلانٹ رات کو آکسیجن خارج کرتا ہے جس سے کمرے کی فضاء صاف ہوتی رہتی ہے۔ اور اس کی ٹھنڈ ک سے کمرہ گرم نہیں ہوتا۔ ایلوویرا : اس کے متعد د فوائد سے آپ پہلے بھی آگا ہ ہوں گے ۔ تو کئی خصوصیات کا حامل یہ پودا درجہ حرارت میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔اور ہوا کو ٹاکسن اور جراثیم سے پاک کرکے فضاء میں ٹھنڈ ک بھی پید اکرتا ہے اسے گھر میں کسی بھی جگہ رکھا جاسکتا ہے۔ ایروکاپامپٹی :یہ پودا گھر کےاندر رکھنے کےلیےبہترین پودا ہے۔ جو کم روشنی میں بھی ہرا بھرا رہتا ہے۔

ہوا کو صاف کرنے کے علاوہ اگر اسے کمرے میں رکھا جائے تو یہ کمرہ کا درجہ حرارت پانچ سلیس تک کم کرسکتا ہے۔ بوسٹن فانیز: یہ انتہائی خوبصورت پودا ہے۔ یہ پودا جہاں گھر کو خوبصورت بناتا ہے۔ وہاں ماحول کوصاف اور ٹھنڈ ک بھی رکھتا ہے۔ بے بی ربڑ پلانٹ: جہاں اے ۔سی کمرے کا درجہ حرارت کرنے کےلیے بجلی کا بے بہا استعمال کرتا ہے وہاں یہ ننھا پودا جو دکھنے میں بھی خوبصورت ہے۔

بغیر جیب پر بوجھ بنے قدرتی طریقے سے اپنا کام کرتارہتا ہے اور اپنے ارد گرد کی گرمی کو ٹھنڈ ک میں بدل دیتا ہے۔ یوکراٹری : یہ خوبصورت پودا کمرے میں گرمی سے پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کردیتا ہے اور ہوا کا خوشبوکا باعث بنتا ہے اس کی موجودگی میں کمرہ باہر کے درجہ حرارت سے پانچ درجہ کم گرم ہوتا ہے۔ گولڈن پوفولس یا منی پلانٹ: انتہائی کم توجہ یہ پودا ہرابھرا رہتاہے اور بڑھتا رہتا ہے اور ماحول کو قدرتی ٹھنڈ ک دے کر ہوا کو صا ف کرتار ہتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.