”دادی اور نانی اماں کا آزمودہ نسخہ جب بھی“

مسور کی دال استعمال کرتے ہوئے آپ بلیچ نائیٹ کریم کس طریقے سے بنا سکتے ہیں۔

مسو ر کی دال جو ہے یہ بنیادی طور پرکیا کرتی ہے؟ یہ ہماری سکن پر نیچرل بلیچنگ ایجینٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ دو کھانے کے چمچ مسور کی دال لے لیں۔ اور ساری رات پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اس کےبعد اس کے اندر روز واٹر شامل کریں گے۔ اس کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ روزواٹر کی تقریباً ایک کپ کے قریب روز واٹر شامل کرناہے۔

تاکہ اس میں مسور کی دال گرینڈ ہوجائے۔ اگر آپ مسور کی دال کو ساری رات پانی میں بھگو کر رکھیں گے ۔تو اس کا اچھا سا پیسٹ بن جائےگا۔ مسو رکی دال میں روزواٹر ڈالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ کہ یہ مسور کی دال سے بدبو کو ختم کرےگا۔ اور ساتھ میں آپ کے پی ۔ایچ لیول کو بھی برقرار رکھےگا۔ جب گرینڈ کرلیں تو اس کو چھان لیں۔ تو تقریباً تین سے چار چمچ مسور کی دال کا لیکوئیڈ نکل آئےگا۔ اسکے بعد ایلوویر اجیل استعمال کریں گے۔

یہاں پر بازاری ایلوویرا جیل استعمال کریں گے۔ تاکہ یہ کریمی شکل میں آجائے۔ اس میں دو چمچ ایلوویرا جیل کے ڈال دیں۔ اگر آپ گھر کا ایلوویرا جیل استعمال کریں گے ۔ تو آپ اس کو کریمی شکل میں نہیں لا سکیں گے۔ اور اس کاسائیڈ ایفیکٹ یہ بھی ہے کہ آ پ اس کو لمبے عرصے تک سٹور بھی نہیں کرسکتے۔ اس لیے بازاری ایلو ویرا جیل استعما ل کریں۔ جس سے آپ اس کو لمبے عرصہ تک سٹور بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے بعدا یک چمچ گلیسرین کا ڈال دیں۔

اس کے بعد ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال دیں۔ گلیسرین اور زیتون کا تیل دونوں ایسی چیزیں ہیں۔ جو ہر قسم کی سکن والے استعما ل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی سکن بہت زیادہ آئلی ہے۔ تو زیتون کا تیل اور گلیسرین آ پ کی سکن کےلیے بہت بہترین موئسچرائزرہیں۔ اس کو استعما ل کیسے کرنا ہے؟ آپ نے اس کریم کو رات کے وقت اپنے پورے چہرے پر اس کی اپلیکیشن کردینی ہے۔ اس کو بطور نائیٹ کریم استعمال کریں گے۔ اس کو کسی شیشے کی جار میں سٹو ر کرسکتے ہیں۔

اس کو فریج میں پندرہ سے بیس دن تک آرام سے استعمال کرسکتے ہیں۔اور یہ خراب بالکل نہیں ہوگا۔ یہ بطور فیس واش بھی استعمال ہوسکتاہے۔ مسور کی جو دال ہوتی ہے۔ وہ آ پ کی سکن پر بطور نیچرل بلیچنگ ایجینٹ کا کام کرتی ہے۔ اگر آ پ فارمولا کریم سے اپنی رنگت کو گورا کررہے ہیں۔ اور نیچرل ہربل سے گورا کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ اس نائیٹ کریم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اس کو ضرو ر آزمائیں۔ آپ کو اس سے اچھا رزلٹ ملےگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *