روزانہ ایک چمچ مکھن کھانے کے فائدے

مکھن (بٹر) ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے کھانوں کا ذائقہ بدل دیتا ہے ،

اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ وزن بڑھا کر بھی صحت مند بناتا ہے۔ کچھ لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ بٹر سے موٹاپا بڑھتا ہے اوردل کی بیماری کی پریشانی ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ محدود مقدار میں اس کا استعمال کریں تو یہ صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ مکھن کھانے کے فوائد:بٹر میں وٹامن اے ای اور کے 2بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے جسم میں ان وٹامن کی کمی نہ ہونے دینا ہے تو مکھن ضرور کھائیں۔مکھن میں سیچوریٹیڈ فیٹ بھی کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیچوریٹیڈ فیٹ صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے ایسا کبھی بھی ثابت نہیں ہو پایا۔ سیچوریٹیڈ فیٹ سے ایچ ڈی ایل نام کا کولسٹرہول بڑھتا ہے جو کہ نقصان دہ کولسٹریول کو اچھیکولسٹرال میں تبدیل کرتا ہے۔پروسیسڈ اور ٹرانسفیڈ کے مقابلے بٹر کافی اچھا مانا گیا ہے۔ کیونکہ ٹرانسفیڈ نقصاندہ ہوتا ہے۔بٹر فیٹی ایسیڈ بوٹیریٹ کا اہم ذریعہ ہوتا ہے جو کہ ایک بیکٹریا کے ذریعہ بنتا ہے۔

یہی ایسیڈ وہ عنصر ہیں جو فائبر کو صحت کے لئے فائدہ مند بناتا ہے۔ کئی بار یہ بھی دیکھنے میں آیاہے یہ موٹا پا گھٹانے کا بھی کام کرتا ہے۔مکھن میں موجود Conjugated Linoleic Acid نام کا عمل باڈی کے موٹابولیجم کو قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا۔ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔بٹر سے موٹاپا بڑھانے کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔ بہت سے ڈاکٹر بٹر کھانے کی صلاح بھی دیتے ہیں۔ ایک ریسرچ میں کہا گیا کہ بٹر سے موٹاپا کا کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا اور مکھن کھانے کو ذائقہ دار بناتاہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کے مونگ پھلی کا مکھن صرف سینڈوچ میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں ۔ شیونگ کریم اگر آپ کی شیونگ کریم ختم ہو گئ ہے تو پریشان نہ ہو بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور شیو بنا لیں ۔۔چمڑے کی صفائی کے لیےمونگ پھلی کے مکھن سے چمڑے کے فرنیچر کی بھی صفائی کی جا سکتی ہے بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے 5 منٹ تک رگڑیں آپ کا پرانا فرنیچر بلکل نیا جیسا ہو جائے گا۔ ببل گم کو ہٹانے کے لیےبچے اور ببل گم جب ساتھ ہوں۔تو خطرہ تو رہتا ہے ببل گم کے بالوں میں چپکنے کا اگر کبھی ایسا ہو تو تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر اسے نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔

گلو ہٹانے کے لیےاگر آ پ کے ہاتھوں میں گلو لگ گئی ہے تو ہاتھ رگڑنے کی ضرورت نہیں بس ہے بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور ہاتھ صاف کرلیں اس سے آپ کی جلد اور اچھی ہوجائے گی۔ اسٹیکر پر سے قیمت صاف کرنے کے لیےچاہے قیمت کم ہو یا زیادہ اسٹیکر پر سے قیمت صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔ ونڈشیلڈ کلینر: -ونڈشیلڈ سے ضدی داغ صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اس پر اسپرے کریں داغ غائب ہوجائیں گے۔ سی ڈی / ڈی وی ڈی سکریچ :-سی ڈی / ڈی وی ڈی سکریچ کو ہٹانے کے لیے تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔ تیل کے متبادل :-اگر آپ کا تیل ختم ہوگیا ہے تو اس کی جگہ مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اپنا کھانا تیار کرلیں اور اس سے کھانے کا کافی اچھا ذائقہ آئے گا۔ لکڑی کی مرمت کے لیے:-اگر فرنیچر پر خرونچ کے نشانات آگئے ہیں تو تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد نرم کپڑے سے صاف کر لیں نشانات نظر نہیں آئیں گے۔ گندگی کی بو کو ختم کرنے کے لیے:-اگر آپ نے مچھلی بنائی ہے اور گھر میں بو ہوگئی ہے تو 2 چمچ مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے پکنے دیں تھوڑی دیر میں بو ختم ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.