”زبان کی رنگت سے جانیں صحت کے پوشیدہ راز“

آج آپ کو حکمت کی دنیا کا ایک اہم راز بتائیں گے۔

حکمت کا وہ سبق جو حکیم کو سب سے پہلا بتایا اور سکھایاجاتا ہے جس کی مدد سے وہ مریض کی بیماری کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ وہ ہے زبان کی رنگت۔ زبان کارنگ مریض کے اندر کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ زبان کی بدلتی رنگت اور کیفیت سے صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ سرخ زبان: سرخ گلابی رنگت کی زبان صحتمند ی کی علامت سمجھی جاتی ہے یہ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ہمار ا معدہ بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔ تاہم اگر زبان زیادہ سرخ ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے۔ بہت زیادہ پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے منہ میں چھالے نمودار ہوسکتے ہیں۔ اگرآپ کی زبان سرخ ہو۔ تو کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا جائےتاکہ معدے ٹھیک طریقےسے کام کرنے لگے۔

سفید زبان: اگرآپ دانت صاف کرنے کے دوران اپنے منہ کو اچھی طرح صاف نہ کریں۔ تو زبان کا رنگ سفید ہونے لگتا ہے ۔ اگر منہ کو اچھی طرح صا ف کرنے کے باوجود زبان سفید یا نیم سفید ہوتو اس طرح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس کی وجہ رفع حاجت میں تکلیف ، شد ید سردی کا لگنا، بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ تکلیف بڑھنے کی صورت میں آپ کو چاہیے آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ نیلی زبان: زبان کی نیلی رنگت کا مطلب ہے کہ آپ کا نظام تنفس ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا ہے یہ ایک خطرنا ک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس طرح کی رنگت کی وجہ سے دل یا نظام تنفس میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔ اور زبان کا رنگ نیلا ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد سانس لینے میں دشواری ، دمہ ، دل کی خرابی ، نمونیہ جیسے بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ اگرآپ کواپنی زبان کی رنگت اس طرح کی لگے ۔تو فوری اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یا پھر اس کا مکمل علاج کروائیں۔ پیلی زبان: اگرآپ کو لگے کہ زبان پر پیلے رنگ کی تہہ بن رہی ہے ۔ تو یہ اس بات کی طر ف اشارہ کرے گی۔
کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کی جسمانی انفیکشن کا شکارہوسکتےہیں۔ اگر زبان پیلی اور خشک ہو۔ تو یہ جسم میں خ ون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ایسے میں اپنا بلڈ چیک ضرور کروائیں۔ اور خ ون کی کمی کا علاج کروائیں۔ جامنی زبان: زبان کی جامنی رنگت زیادہ تر خواتین میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتی ہے جب اسے ماہانہ پیر یڈز کی تکلیف ہواس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامن بی ٹو کی کمی بتائی جاتی ہے۔ ایسے لوگ جسم میں مستقل درد کا شکار رہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے ایسی خوراک کا استعمال کریں۔ جن میں وٹامن بی ٹو کی مقدار زیادہ ہو۔ کالی زبان: زبان کا کالا ہونا بہت ہی کم لوگوں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ زبان کی ایسی رنگت ان افراد میں ہوتی ہے جو اپنے منہ کی حفاظت نہیں کرتے۔ جب بھی زبان کا رنگ سیاہ ہوتو اس کی وجوہات میں تمباکو کا استعمال خراب اور گندے دانت ، سانس کی بدبو، مخصوص ماؤتھ واش کا استعمال اور ادوایات شامل ہیں۔ اس کے لیے اچھے ماؤتھ واش کا استعمال کریں۔ روزانہ برش کریں۔ سگریٹ سے پرہیز کریں۔ اور بلاوجہ میڈیکل ادوایات کا استعمال نہ کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.