”صرف سات بار یہ لفظ پڑھ لیں“

میں جادو کے توڑ کے لئے اللہ پاک کا ایک ایسا نام بتاؤں گاجوآپ نے صرف عصر کی نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھنا ہے۔

ساری نمازوں میں نہیں پڑھنا صرف عصر کی نماز کے بعدسات مرتبہ پڑھناھے۔ خواتین مخصوص ایام میں عصر کی نماز نہ پڑھیں صرف سات مرتبہ یہ عمل کر لیں انشاءاللہ جادو ہے یا نہیں ہے ، آپ اس عمل سے اللہ کی حفاظت میں آجائیں گے۔حدیث میں آتا ہے کہ مغرب کے بعد اپنے بچوں کو باہر نہ نکالیں مغرب کے بعد دروازے میں کھڑے نہ ہوں اور آپ کو باہر نکلنا بھی پڑے تو اپنا سر ڈھانپ کرنکلیں ۔بہر حال اگر آپ کے دل میں کسی بھی قسم کا خوف ہے گھریلو پریشانی ہے تو وہ بھی آج کے اس عمل سے حل ہو جائے گی۔ایکس کھڑے ہو کر آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور سانس روک کر یہ عمل سات مرتبہ پڑھنا ہےاور بے اولادی کے لیے یہ عمل بہت مجرب ہے۔عمل سے متعلق ایک واقعہ بھی ذہن میں آیا کہ ایک لڑکی کی سولہ سترہ سال ہوگئے شادی ہوئی تھی لیکن اولاد نہیں ہوتی تھی ۔ میں نے یہ عمل بتایا اللہ پاک نے اسے اولاد سے نوازا۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ہم تمام وظیفے انسانیت کی فلاح کے لئےاپلوڈ کرتے آج کا یہ عمل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ایک حصہ ہے۔

سورۃ رحمن کی ابتدا بھی اسی عمل سے ہوتی ہے۔یہ چھوٹا سا جملہ ہے چھوٹا سا عمل ہے مختصر سا اللہ کاصفاتی نام ہے۔یہ عمل زندگی کا معمول بنا لیں بچوں کو سکھائیں عورتوں کو سکھائیں اپنی نسلوں کو سکھائیں اپنے آپ کو اس عمل کے لیے ذہنی طور پر ہر وقت تیار رکھیں۔اس عمل کے ساتھ ایک اور چیز کرلیں کہ میں یہ عمل صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کے لیے بھی کر رہا ہوں۔ کہ میری نسلیں بھی شاد اور آباد ہوں اور میری نسلوں میں بھی غیبی نظام ہو۔ان میں بھی بندش نہ ہو ان پر بھی اثرات نہ ہوں ۔انشاءاللہ یہ عمل آپ کریں گے اور آپ کو اس کا فائدہ ہوگا۔ اللہ پاک کے نام میں برکت بھی ہے اور اللہ پاک کے نام میں خیر بھی ہے۔ کرام آپ نے عصر کی نماز کے بعد کھڑے ہوکرسات مرتبہ اس اسم یارحمان کو پڑھنا ھے۔اللہ تعالی کے اس صفاتی نام کی برکات وثمرات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے اللہ تعالی کے اس بابرکت نام پر قرآن کریم میں ایک مکمل سورت موجود ہے ۔ ایک ماں اپنے بچے پر جس قدر مہربان ہوتی ہے اللہ سبحانہ وتعالی اس سے کہیں زیادہ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔اللہ تعالی کی رحمت کے سو حصے ہیں۔سارے جہاں میں جو بھی اور جتنی بھی نعمتیں، برکتیں، الطاف وعنایات، رحمتیں، نوازشیں اور مہربانیاں ہیں وہ سب اللہ کی صفت رحمت کی وجہ سے ہیں ۔ اللہ تبارک وتعالی کی رحمت کل کائنات میں ظاہر، تمام مخلوقات میں عیاں، سب کو شامل اور ساری چیزوں پر ہے۔ دنیا میں اللہ کی رحمت سب کے لئے عام ہے لیکن آخرت میں مومنوں کے لئے خاص ہوگی۔

اسی وجہ سے اللہ تعالی کا صفاتی نام رحمن ہے ۔الرَّحْمٰن کا معنی ہےبے حد رحم کرنے والا ۔الرحمن کا مطلب ہے بہت زیادہ رحم کرنے والا۔وہ رحمٰن ہی ہے جو بنی نوع انسان کا محافظ ہے۔وہ رحمٰن ہی ہے جو بخوبی پوری کائنات کا نظام چلارہا ہے۔وہ رحمٰن ہی ہے جو خوف زدہ لوگوں کو اپنی پناہ میں لے لیتا ہے۔وہ رحمٰن ہی ہے جو بندوں کی مدد فرماتا ہے۔وہ رحمٰن ہی ہے جس کا ڈر ایمان کا حصہ ہے۔وہ رحمٰن ہی ہے جس کی تخلیق میں کوئی عیب نہیں۔وہ رحمٰن ہی ہے جس نے انسان کو پیدا کیا، اسے قرآن سکھایا اور بولنا سکھایا۔وہ رحمٰن ہی ہے جس کے سامنے تمام مخلوقات غلام بن کر آئیں گی۔وہ رحمٰن ہی ہے جو نیک لوگوں کو اپنی محبت کے انعام سے نوازے گا۔دنیامیں انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتاہے لیکن اس کا حل بھی اس اسم یارحمان پڑھنا ھے۔اس اسم یارحمان کو پڑھنےسےنہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے.رزق کی فراخی کے لئے ہر روز نمازعصر کے بعد کھڑے ہوکرسات مرتبہ اس اسم یارحمان کو پڑھیں۔ ہر روز عصر کی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنالیا جائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہ ہوگی.۔جس کسی پر بہت زیادہ قرض واجب الادا ہو اور وہ قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ عصر کی نماز کے بعد کھڑے ہوکرسات مرتبہ اس اسم یارحمان کو پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہوجائے گا اور پریشانی جاتی رہے گی ۔ یہ تو آج کا عمل تھا اب ذرا اللہ تعالی کے اس بابرکت نام کے فوائدو برکات بھی سنئے اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے ۔ جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ ’’ یَا رَحْمٰن ‘‘ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی ۔ اگر کوئی شخص اس اسم یارحمان کولکھ کر اور دھوکر وہ پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈال دے تو درخت کے پھل میں برکت ہو گی۔ اسی طرح اس اسم یارحمان کو طالب ومطلوب کانام مع والدہ کے لکھ کر باند ھے تو مطلوب اسکی محبت میں سرگر داں ہوجائے ۔اور اگر کسی کو گھو ل کر پلائے تواس کے دل میں طالب کی محبت ہو ‘ بشر طیکہ محبت جائز ہو۔ اس اسم یارحمان کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امرِ مکروہ سے محفوظ رہتا ہے ۔اسےلکھ کراوردھوکرپلانے سے گرم بخار سے شفانصیب ہوتی ہے۔جوکوئی اس اسم یارحمان کو صبح کی نماز کے بعد دو سواٹھا نوے بارپڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا ۔ جوکسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰن) پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔یارحمٰن کا ہر نماز کے بعد سو دفعہ ورد کیا جائے تواس کی برکت سے ناصرف یاداشت میں اضافہ ہوگا ، بلکہ خشوع قلب کی دولت بھی ملے گی ۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس بابرکت نام کے فضائل و برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *