”ماہِ محرم کے پہلے 3 دن بسم اللہ یوں پرھلو فقیر بھی یہ پڑھ لے تو کروڑپتی بن جائیگا۔“

آج کل یہ کہا جا رہا ہے کہ محرم کی پہلی تاریخ کو 3 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر گھر پر رکھنےسے ہر آفت اور بلا سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس کی کیا حقیقت ہے؟ اس کے بارے میں مولانا شفیع عثمانی صاحب نے جواہرالفقہ میں لکھا ہے ؟

جواب
مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ “جواھر الفقہ” میں لکھتے ہیں :

“جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (3) مرتبہ پوری “بسم اللہ الرحمن الرحیم” کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ، ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔” (جواھر الفقہ: 2/187)

یہ بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

Sharing is caring!

Comments are closed.