محرم الحرام میں یہ کام لازمی کریں

آپ کو ایسے کام بتائیں گے جو کہ آپ کو محرم الحرام میں لازمی کرنے چاہیں۔ ساتھ یہ بھی بتائیں گے۔

کہ محرم الحرام سال کا پہلا مہینہ کیوں قرار پایا۔ دور جاہلیت میں کوئی کیلنڈر نہیں تھا۔ بلکہ نمبر دار گنتی کی بجائے جس سال میں جو اہم ترین واقعہ پیش آتا اس سال کو اسی واقعہ کی طرف منسوب کردیا جاتا۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے امور سلطنت وغیرہ کو منظم کرنے کے لیے دار الحکومت مدینہ منورہ میں اجتماع منعقد کیا ۔ جس میں بڑے بڑے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ جمع ہوئے اور اسلامی کیلنڈر کی ابتداء کے بارے میں مشورہ کیا، بعض حضرات کی رائے تھی کہ ولادت نبوی ﷺ سے اسلامی تاریخ کی ابتداء کی جائے ۔ بعض کی رائے اسلامی کیلنڈر کا آغاز اس سال سے کرنے کی تھی ۔

جس میں وحی کا آغاز ہوااور آپﷺ کو باقاعدہ طور پر نبی مبعوث کیاگیا۔ بعض حضرات نے یوم وفات سے اسلامی کیلنڈر شروع کرنے کی رائے بھی دی۔ لیکن سیدنا علی مرتضی ٰ اور سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی رائے یہ ہوئی کہ حجرت کے سال سے کیلنڈر کا آغاز کیاجائے۔ پھر اسی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اتفاق ہوا ۔ لیکن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے تجویز دی کہ اسلامی کیلنڈر کی ابتداء محرم سے ہی ہونی چاہیے کیونکہ ذی الحجہ کے آخر میں حج سے واپس آکر لوگ اپنی (ایک نئی دینی ) زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔ اس طرح محرم الحرام سے اسلامی سال کی ابتدا قرار پائی۔ اور حجرت نبوی ﷺ سے اسلامی کیلنڈر کی ابتداء ہوئی اور یہ سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اتفاق سے طے پایا۔ آپ نے یہ جان لیا کہ اسلامی سال کا آغاز کیسے ہوا اب آپ کو اس ماہ میں کرنے والے کام بتائیں گے۔ جو کہ آپ کو لازمی کرنے چاہیں۔ ماہ محرم میں روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ اور اس ماہ میں یوم عاشورہ کا روزہ رکھنے والے کو بہت ثواب ملتا ہے۔ عاشورہ کے روزے سے متعلق صرف اتنا بتا دیتے ہیں کہ ماہ رمضان کے روزوں کے بعد سب سے افضل روزے ماہ محرم الحرام کے ہیں۔ اس کے علاوہ جو آپ کو دوسر ا عمل کرنا چاہیے۔

وہ یہ ہے کہ آپ کو گھر والوں پر خرچ کرنے میں وسعت کر دینی چاہیے۔ وسعت سے مراد دل بڑا کرکے خر چ کرنا ہے نہ کہ فضول خرچ کرنا اور شریعت نے ہمیں فضول خرچ کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ اس کے علاوہ جو آپ کو تیسرا عمل کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ آپ کو اس ماہ میں نفلی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے۔ ۔ اللہ نے ہر ماہ کی اپنی فضیلت رکھی ہے۔ توآپ کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادات کریں۔ اس ماہ میں آپ کو زیادہ سے زیادہ گن اہوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ویسے بھی جتنا ہوسکے بچیں۔ اس ماہ میں جوآخری کام کرنا چاہیے وہ یہ ہےکہ آپ کو اتباع سنت کا عزم کرنا چاہیے۔ آپ کو اس ماہ میں تو کیا ہرماہ میں سنت نبوی ﷺ کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔ یہ کچھ اعمال تھے۔ کچھ ایسے کام تھے جو آپ کو ماہ محرم میں لازمی کرنے چاہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.