”منہ سے بدبو آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟“

جس طرح مسکراتے چہرے دل میں اتر جاتے ہیں ۔ اسی طرح مہکتی سانسیں ماحول کو معطر بنا دیتی ہیں

۔ بچپن ہو یا کالج کا زمانہ ، لڑکپن ہو یا جوانی ۔ اگر منہ سے بدبوآئے تو کوئی کسی کو اپنے پاس بیٹھانا گوارا نہیں کرتا۔ منہ سے بدبوآنا ایک بہت ہی ناگوار احساس ہوتا ہے۔ جو ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اور اس کیفیت کے بعد سامنے بیٹھا ایک شخص بھی ہم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ آدمی کی شخصیت کتنی خوبصورت اور لباس کتنا ہی حسین کیوں نہ ہو۔ اگر منہ کھولنے پر بدبوآئے تو ساری شخصیت کا تاثر ختم ہوجاتا ہے۔ وہ شخص نہ صرف لوگو ں میں نف رت کا سبب بنتا ہے بلکہ لوگ اس سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے۔ اور اگر مجبوری کی حالت میں ایسا کرنا بھی پڑجائے

تو دل پر پتھر رکھ لیتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو یہ کہتا سنا ہے کہ وہ روزانہ پابندی سے برش کرتے ہیں۔ صبح کے علاوہ رات کو کھانا کھانے کے بعد سونےسےپہلے برش کرنا ان کی عادت میں شامل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کے منہ سے بدبو نہیں جاتی۔ آپ کو بتائیں گے کہ منہ سے بدبو کیوں آتی ہے۔ اور اس بدبو کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟ منہ سے بدبو کیوں آتی ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق منہ سے مسلسل بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ عام لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے۔ دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ جراثیم منہ میں موجود شکر اور سٹارچ کو توڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبوآتی ہے۔ منہ کی بدبوکو دور کیسے کیاجائے؟

دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ کی بدبو دور کرنے کےلیے ہر سال لاکھوں ماؤتھ واش اور مینز جیسی اشیاء پر خرچ کردیتےہیں ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں کچھ چیزیں ایسی بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ باآسانی اس ناگوار تجربے سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں ۔ نمک کےپانی سے کلی کرنا: نمک کے پانی سے کلی کرنا فوری طورپر منہ کی بدبو دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے اس کے لیے ایک گلا س گر م پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اسےاچھےسے حل کرلیں۔ تیس سیکنڈتک اس محلول کو منہ میں رکھیں۔ اور پھر کلی کریں۔ یہ عمل تین مرتبہ پھر دہرائیں۔ٹی ٹری آئل : ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری آئل آئل کے استعمال سے منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز سے لڑنے میں نہ صرف مدد گار ہے بلکہ ان بیکٹیریاز کی تعداد کو کافی حدتک کم بھی کرتا ہے۔ ٹی ٹری آئل آئلز کے چند قطرے ٹوتھ پیسٹ میں ڈال کر

یا پھر صر ف ٹی ٹری آئل آئل سے دانت برش کرکے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے ایک کپ گر م پانی میں چند قطرے ٹی ٹری آئل آئل کے شامل کرکے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ لونگ: لونگ سے بھی سانسوں کو تروتازہ کرنے اور منہ کی بدبو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لونگ جراثیم سے لڑنے اور دانتوں کو سڑنےسے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ لہٰذا پورے دن میں چند لونگیں چوس کر دن بھر کے لیے منہ سے بدبو کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.