پیٹ صاف قبض ختم صرف 1 چمچ روزانہ کھانا ہے

اگر آپ پرانی قبض اور پیٹ کے مختلف امراض کا شکار ہیں۔

اور اپنے پیٹ کو مختلف قسم کے ٹاکسنز اور جراثیموں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بہت ہی آسان گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ جس کو استعمال کرنےسے آپ کو پاخانہ کھل کر آئےگا۔ اور پیٹ کی گندگی بالکل صاف ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اگرآپ کو بھو ک نہیں لگتی۔ کچھ کھانے کو دل نہیں کرتا۔ طبیعت بوجھل رہتی ہے۔ توآپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ سب کچھ قبض کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ساتھ ہی پیٹ اور معدے میں تیزابیت ہے۔اور سردرد بھی ہے۔ تو پھر یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ جتنی بھی پرانی قبض ہوگی۔ جتنے بھی امراض ہوں گے ۔انشاءاللہ! ٹھیک ہوجائیں گے ۔ آپ نے اس چیز کا صرف ایک ہی چمچ کھانا ہے۔ او رپیٹ کی گندگی بالکل صاف ہوجائے گی۔ اور آپ خود کو بالکل بے حد فریش محسوس کریں گے۔اب آپ کو نسخہ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے آپ ایک صا ف پیالی لیں۔ اس میں دو چمچ سفید زیرہ ڈال دیں۔ یہ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے۔یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ا س کے استعمال سے گردے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

یہ جسم اور خ ون سے فاسد مادوں کااخراج بھی کرتا ہے۔پھر اس میں ایک چمچ اجوائن کاڈ ال دیں۔ اجوائن پیٹ سے جڑے امراض کو ختم کرنے کےلیے بہت ہی مفید اجزاء ہے۔ یہ بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرتی ہے۔ پھر اس میں دو چمچ کے برابر سونف ڈال دیں۔ سونف قبض، پیٹ درد، نظر کی کمزوری ، سردرد، سینے اور معدے کی جلن جیسے امراض کو فوری ختم کرتا ہے۔ پھر اس میں ایک چٹکی کلو نجی ڈال دیں۔ یہ بھی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔یہ بھی بہترین اجزاء ہے۔اب ان تمام اجزاء کو گرینڈر کی مد د سے گرینڈ کرکے اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ جب یہ پاؤڈر بن جائےتو اس میں آدھے چھوٹے چمچ کےبرابر کالےنمک کا پاؤڈر ڈالیں۔ اب جو چیز شامل کرنی ہے وہ ہے ٹاٹری۔ ٹاٹری موٹاپےکو کم کرنے اور جسم سے فاسد مادوں کو نکالنے اور جلد ی امراض میں بہت مفید ہے۔ ایک چٹکی ٹاٹری کا پاؤڈر ڈال دیں۔
یہ پاؤڈر اب تیار ہے۔ اس کو مکس کر لیں۔ آپ دس دن تک کسی ائیر ٹائیٹ جار میں محفو ظ کرکے بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کو استعما ل کرنےکا طریقہ بہت ہی آسان ہے ۔ کہ آ پ گلاس میں ایک چمچ یہ پاؤڈر ڈال دیں۔ اور پھر گلاس کو پانی سے بھر دیں۔اور پھر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اور رات کے کھانے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد آپ یہ ایک گلاس ڈرنک پی لیں۔ آپ اس ڈرنک کو دن میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ اگرآپ چا ہیں تو ایک چمچ ویسے بھی کھا لیں یا پانی کے ساتھ کھالیں۔ یہ نسخہ ہفتے میں دو سے چار دن استعمال کریں۔ ایک دن چھوڑ کراستعمال کریں۔ قبض کا خاتمہ ہوجائےگا۔ پیٹ کی گندگی صاف ہوجائےگی۔ جب جسم سے فاسد مادوں کا اخراج ہوگا۔ تو آپ خود کو بے حد فریش اور تروتازہ محسوس کریں گے ۔ پیٹ بالکل صاف ہوجائےگا۔ گندگی بھی ختم ہو جائےگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *