”کھیرے ، ادرک ، پودینے اور لیموں کا جوس“

آج ایک ایسا ڈرنک بنانے جارہے ہیں۔ جس میں گرمی کی شدت کا توڑ ہے۔ معدے اور جگر میں بیٹھی گرمی کو اٹھا دیتاہے

۔ موٹاپے کو کم کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو ریگو لیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جسم میں موجود خراب کولیسٹرول اس کے استعمال سے ختم ہوجاتا ہے۔ اور ایسے تمام لوگ جو گرمیوں کے موسم میں اپنے سکن کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے اس ڈرنک کا استعمال ضروری ہے۔ ہم بنانے جارہےہیں۔

کھیرے کا جوس جو بہت مزیدار بنتاہے۔ سب سےپہلےآپ کو اس کے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اسے تیار کرنے کے لیے ظاہر ی بات ہے ہمیں کھیروں کی ضرورت پڑےگی۔ لیکن آپ نے فریش کھیرے لینے ہیں۔ ایسے کھیرے جن کو پہلے آپ نے فریج میں رکھا ہے۔ انہیں نہیں لینا۔ ورنہ جو فلیور ہے وہ اتنا اچھا نہیں آئے گا۔ فریش کھیرے لے لیں۔

اس کے علاوہ آپ کو پودینے کی ضرورت پڑے گی۔ ادر ک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کی ضرورت پڑے گی۔ اور لیموں کی ضرورت پڑے گی۔ سب سےپہلے آپ نے کیا کرنا ہے کھیروں کی جھاگ نکال لینی ہے۔ کیونکہ کھیروں کی جھاگ نکالنے سے جو کھیروں کی کڑواہٹ ہوتی ہے۔وہ کم ہوجاتی ہے۔ اور جو س کا جو فلیور ہے وہ بہت زبردست آتا ہے ۔ وہ بہت مزیدار بنتا ہے۔ توکھیروں کی جھاگ نکال لیں۔

آ پ نے تینوں کھیروں کی جھا گ نکال لینی ہے۔اس کے بعد آپ نے کھیروں کو ایک ایک کرکے جوسرمشین سے ان کا جو س نکال لیں۔ اس کے ساتھ ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا ڈال دیں۔ اور اس کا بھی جو س نکالنا ہے۔ کھیروں کا جوس بہت زیادہ فریشنگ ہوتا ہے۔ یہ اتنا مزیدار ہوتا ہے۔ اس ریسپی سے بنے جوس کو پینےکےبعد آپ یقین مانیں بازار سے ملنے والے سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو پینا چھوڑ دیں۔

اور گرمیوں میں صر ف اور صرف اسے استعمال کریں گے ۔ اس کے ساتھ پودینےکو بھی جو سر مشین میں ڈال دیں۔ اور کھیرو ں کے ساتھ پودینے کا رس بھی نکال لیں گے ۔ اب ان کا جو س نکالنے کےبعد اس میں ایک لیموں کارس ڈال دیں۔ کو شش کریں کہ لیموں تازے لیں۔ فریج میں رکھے ہوئے لیموں کو نہ لیں۔

جو فریش چیز ہوتی ہے۔اس کا مزہ اپنا ہی ہوتا ہے۔ا س کی نیوٹریشن بھی زبردست ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایک چٹکی کالا نمک کاڈال دیں۔ اس سے نہ صرف جوس کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔ بلکہ گرمیوں کے موسم میں کالا نمک ضرور استعمال کرنا چاہیے کیونکہ الیکٹر ولائیٹ ان بیلنس جو بن گیا ہوتا ہے۔ اس کا خاتمہ کرتاہے۔ یہ ہمارا زبردست کھیرے کا جوس تیارہے۔

اس کوٹھنڈا کرکے پی لیں۔ یہ جتنا زیادہ ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی اچھا ٹیسٹ آئے گا۔ اس جو س کا استعمال کھیروں ، لیموں ، ادرک اور پودینے کے ہیلتھ فائدے حاصل کرنے کا بیسٹ طریقہ ہے ۔ اسے استعمال کرنےسے گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور آپ کا جسم ہائیڈ ریٹڈ ہوتی ہے۔ اور آپ بھی ڈی ہائیڈریشن سے بچے رہتے ہیں۔ اس لیے خاص کر گرمیوں کےموسم میں اس جوس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.