”کیا آپ بواسیر سے پریشان ہیں پرانی بواسیر کا خاتمہ“

آج ہم بواسیر کے حوالے سے بات کریں گے ۔ یہ بہت زبردست نسخہ ہے۔ جن لوگوں کو یہ مرض ہوتا ہے وہ جانتے ہیں

کہ یہ مرض کس طرح ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس موذی بیماری سے بچا کر رکھے۔ یہ عجیب سا مرض ہے۔اس میں بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے بواسیر دو طرح کاہوتا ہے۔ خونی بواسیراور بادی بواسیر ہوتا ہے۔ خونی میں خ ون نکلتا ہے پاخانے کے ساتھ بھی نکلتا ہے اٹھتے بیٹھتے بھی کپڑوں میں نشان لگ جاتا ہےباد ی میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے ۔ جلن بہت ہوتی ہے۔ مطلب بڑا پاخانہ کرتے ہوئے سٹولز پاس کرتے ہوئے اس کے بعد تکلیف بڑھتی جاتی ہے

انسان جو ہے چڑچڑاپن اور بہت زیادہ سٹریس ہوجاتی ہے۔ اور کسی سے بات کرنے کا دل نہیں کرتا۔ جیسے وہ فراغت سے آئے گا ۔ تو اس کو تکلیف اتنی ہور ہی ہوتی ہے کہ وہ بیچارہ بہت پریشان ہوتا ہے۔ آپ لو گوں کو پانچ چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ عام سادہ چیزیں ہیں۔ پنساری سے بآسانی سے مل جائیں گی۔ اگر بات کرلیں کہ آپ کو کیا کیا چیزیں چاہیے ہوں گی ۔آپ کو تارامیرا کے بیج ، نیم کی نمولی (نیم کے درخت پر جو پھل چھوٹے چھوٹے لگتے ہیں)، سرسوں کے بیج اور سونت آپ کو انڈیا والی چاہیے ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ کو گوند کیکر چاہیے ہوگا۔ یہ پانچ چیزیں چاہیے ہوں گی۔ اگران کے وزن کی بات کرلیں۔ تو تارامیرا کے بیج سوگرام ، نیم کی نمولی سوگرام ، سرسوں کے بیج سوگرام ، رسونت انڈیا والی دس گرام اور گوند کیکر دس گرا م چاہیں ہوں گے۔آپ نے کیا کرنا ہے؟

ان تمام چیزوں کو اچھے سے باریک پیس لینا ہے۔اور پاؤڈر کرلینا ہے۔ا س میں آپ لوگوں نے گوند کیکر شامل کیا ہے۔ اب اس کی گولیاں بنانی ہوں گی۔ اب گوندکیکر کی وجہ سے آپ اس میں فلٹر والا پانی ڈال دیں۔ یا کوئی بھی عرق شامل کرلیں۔ عرق گلاب کرلیں۔ یا کوئی بھی عرق موجود ہے وہ شامل کرکے اس کو گوند کرلیں۔ دھیان رکھیں کہ اس کو زیادہ پتلا نہیں کرنا ہے۔ اس کو اتنا سخت گوندھنا ہے۔ کہ آپ گولی بنانے کے قابل ہوجائیں ۔ وہ جو گولیاں ہوں گی۔ بیر کے برابر گولی بنالینی ہے۔ ایک کالا چنا ہوتا ہے۔ تو جو نخودی گولی ہوتی ہے۔ نخود کہتے ہیں چنے کو۔ کالے چنے کے برابر گولی ہوتی ہے۔ اس کی گولی آپ نے اس سے تھوڑی سی باریک بنانی ہے۔ جتنا گول بیر ہوتا ہے۔ ایک فارمی بیر ہوتا ہے۔ وہ بہت بڑے ہیں۔ویسے نہیں بنانے۔ مطلب چنے کے دانے سے تھوڑی سے بڑی گولی تیار کرلینی ہے

اب آپ کی دوا تیار ہوچکی ہے۔ آپ نے صبح اور شام دو وقت میں استعمال کرنا ہے۔ خالی پیٹ استعمال نہیں کرنا ہے۔ صبح اور شام کھانے کے بعد آپ نے پانی کے ساتھ دو گولیاں استعمال کرنی ہیں۔ اگر آپ لوگ گولیاں نہیں بنا سکتے ۔ تو اس کے اوپر آپ لوگوں کے لیے سہولت موجود ہیں۔ آپ پاؤڈر کی شکل میں بھی اس کو لے سکتے ہیں۔ اگر آپ پاؤڈر فارم میں لے رہےہیں۔ پھرآپ نے ایک ملی گرام والا کیپسول لے لینا ہے۔ وہ کیپسول آپ نے فل کرلینے ہیں۔ دو کیپسول صبح اور دو شام کو استعمال کرنے ہیں۔ دونوں چیزیں آپ کو بتا دی ہیں ۔ جو آپ کو آسان لگے ۔ ویسے بنا لیں۔ اور استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.