”یکم محرم الحرام کا خاص عمل“

ماہ محرم عظیم الشان اور مبارک مہینہ ہے شھراللہ یعنی اللہ کا مہینہ کہہ کر اس کے شرف کو بیان کیا گیا ہے

۔اس ماہ کے دوران نیک اعمال زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئیں خاص طور پر نفلی روزے زیادہ رکھنے چاہئیں کیونکہ رسول ا۰کرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ماہ محرم کے روزے ہیں جو کہ اللہ کا مہینہ ہے اور فرض نمازوں کے بعدسب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔ ۔خاص طو ر پر یوم عاشورہ دسویں محرم کا روزہ رکھنا چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپﷺ کسی دن کو دوسرے دنوں پر فوقیت دیتے ہوئے اسکے روزے کا قصد کرتے ہوں سوائے یوم عاشورہ کے اور سوائے ماہ رمضان کےیعنی آپ ﷺرمضان المبارک کے علاوہ باقی دنوں میں سے یوم عاشورہ کے روزہ کا جس قدر اہتمام فرماتے اتنا کسی اور دن کا نہیں فرماتے تھے۔

ایک سال کے گناہ معاف:حضرت ابوقتادة رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یوم عاشورہ کے روزے کا سوال کیا گیا تو آپﷺ نے فرمایا :پچھلے ایک سال کے گناہ مٹا دیتا ہے۔ محرّم الحرام کی پہلی رات کے نوافل اور اعمال:محرم الحرام کا چاند نظر آئےتو دو رکعت نفل اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام کے بعد یہ پڑھیے:” سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِتو” اجرِ عظیم کا مستحق قرار پائے گا۔ایک اور نماز جو حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اور اد میں لکھی ہے وہ بھی دو رکعت نفل ہیں۔ اس کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدایک بار سور ۂ یٰسین شریف پڑھیں۔ دوسری روایتوں میں چھ نفل کا ذکربھی موجود ہے۔ ان کی ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ کریم بہشت میں دو ہزار محل عطافرمائے گا اور ہر محل میں ہزار دروازے یاقوت کے ہوں گے اور ہر دروازہ پر ایک تخت زبرجد سبز کا ہوگا۔ اس تخت پر ایک حور بیٹھی ہوگی اور اس کے علاوہ چھ ہزار بلائیں اس نمازی سے دور کی جاتی ہیں اور چھ ہزار نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھی جاتی ہیں ۔ م

حرّم الحرام کے پہلے دن کے نفل اور دعاروزی و روزگار میں فرشتوں کے ذریعے مدد:یکم محرم الحرام کے دن دورکعت نماز نفل پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیے۔ سلام پھیرنے کے بعدہاتھ اٹھا کر یہ دعاپڑھے (دعا سے پہلے اور دعا کے بعد ایک ایک بار دوردشریف پڑھیے):

جوشخص اس نماز کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اوپر دو فرشتے مقرر کردے گا تاکہ وہ اس کے کاروبار میں اس کی مدد کریں اور شیطانِ لعین کہتا ہے کہ افسوس میں اس شخص سے تمام سال ناامید ہوا۔ عمر بھر ہربلا و برائی اور مصیبت سے حفاظت کا نسخہ:یکم محرم الحرام کے دن بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک سو تیس بار لکھ کر (یا لکھوا کر) جو کوئی اپنے پاس رکھے (یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے، ریگزین یا چمڑے میں سلوا کر پہن لے) انشاء اللہ تعالیٰ عمر بھر اس کو یا اس کے گھر میں کسی کو کوئی برائی نہ پہنچے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.