7محرم کے دن سورت فاتحہ والا وظیفہ

یہ سات محرم کا عمل بالخصوص ان لوگوں کے لئے ہے جو رزق کے حوالے سے پریشان ہیں یا تو ان کو نوکری نہیں ملتی ہے یا اگر ملتی ہے تو کام کی نوکری نہیں ملتی۔اور اگر وہ کمائی تو کرتے ہیں لیکن ان کی کمائی کے اندر برکت نہیں ہے جو وظیفہ بتایا جارہا ہے وہ وظیفہ قرآن کی سب سے آسان سورت کا وظیفہ ہے یہ سورت ہر بچے بچے کو یاد ہے اور سورت کو نسی ہے اس سورت کا نام الفاتحہ ہے اس وظیفہ کو کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں اتنی برکت آجائے گی کہ لوگوں میں تقسیم کرتے پھریں گے پھر بھی آپ کی دولت کم نہیں ہو گی اگر دل سے اس وظیفہ کو کریں گے تو یقین جانئے اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے خزانوں کی بارش فرمادے گا۔ہر انسان کو زندگی میں متعدد مقامات پر ایسے سانحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس کے لئے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں۔ اور جن کی وجہ سے وہ غمگین اور پریشان ہوجاتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور ایسے افعال کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔ جن سے شریعت نے اجتناب کا حکم دیا ہے دین اسلام نے اس سلسلے میں بہت جامع احکامات دیئے ہیں جن میں انسانی نفسیات کا پاس و لحاظ رکھاگیا ہے اور جو فطرت کے عین مطابق ہیں۔غموں اور تکلیفوں کے سلسلوں میں اگر شرعی احکامات کو سامنے رکھاجائے تو یقین مانیئے بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجاتے ہیں۔تو انہی مسائل کے حل کے لئے یہ وظیفہ ہے کہ جس کے پڑھنے سے دولت و عزت کے وسیع انبار رحمت شفاء خوشیاں کامیابیاں برکتیں رحمتیں اور نا ممکن کو ممکن کرنے کے لئے یہ عمل بہت لاجواب اور بہت ہی مؤثر ہے ۔

ایک روایت میں آتا ہے حسن بصری ؒ نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد مبارکہ نقل کرتے ہیں ۔ جس نے سورت الفاتحہ کو پڑھا۔ گویا اس نے تورات کو ، انجیل ، زبور اور قرآن پاک کو پڑھ لیا۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ ابلیس کو اپنے اوپر نوحہ زاری اور سرپر ہاتھ ڈالنے کی چار مرتبہ نوبت آئی۔ سب سےپہلے جب نبی کریم ﷺکو نبوت ملی۔ اس کے بعد جب اس پر لعنت ہوئی۔ جب اس کوآسمان سے زمین پر ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ جب چوتھی مرتبہ سورت الفاتحہ نازل ہوئی ۔ تو ش یطان نے نوحہ زاری کی ۔ رویا ، گڑگڑایا اب تو مومنین کے مسئلے حل ہوجانے ہیں۔یہ ایسی سورت ہے ۔ اگر کوئی ایمان اور یقین کے ساتھ اس وظیفہ کو سات محرم کو کرلے گا۔ انشاءاللہ! ہر پریشانی کو ختم فرما دیا جائےگا۔ آپ نے وضو کی حالت میں ، پاکیزگی کی حالت میں اسی جگہ بیٹھ کر اول وآخر ایک ایک مرتبہ درود پڑھنے کے بعد آپ نے ایک تسبیح سورت الفاتحہ کی کرنی ہے۔ اس کے بعد آپ کی جو پریشانی ہے۔ اگر بیماری کے لیے کرنا چاہ رہے ہیں ۔ توپانی پر دم کرلیں۔ اگر ویسے کرنا چارہے ہیں۔ تو دعا کے لیے ، کسی حاجت کےلیے کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس کو پڑھنے کے بعد آپ نے ایک تسبیح ” ایا ک نعبد وایا ک نستعین ” کی بھی کریں۔ انشاءاللہ! اس کے بعد آپ اللہ تعالیٰ سے جو بھی طلب کریں گے۔ آپ کو اللہ تعالیٰ ضرور عطافرمائیں گے۔ کیونکہ یہ اساس القرآن ہے ۔ ” اسا س القرآن ” کا مطلب پورے قرآن کا نچوڑ ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.