”خاموشی کے ساتھ ایک لونگ دم کرکے گھرمیں رکھیں“

آج کی اس تحریر میں ایک ایسا وظیفہ تحریر کیا جارہا ہے جو بہت زیادہ مجرب اور آسان سے وظیفہ ہے،یہ ایک ایسا وظیہ ہے

جو اس سے پہلے آپ نے کبھی سناہو گا نہ دیکھا ہو گا نہ ہی کیا ہو گا ۔یہ ایک آسان سا وظیفہ ہے لیکن اس کی فضیلت اتنی ہے کہ جو شخص بھی اس پر عمل کرے گا اللہ پاک اس کے گھر کو رحمتوں سے برکتوں سے بھر دیں گے پیسوں کی اتنی برسات ہو گی کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا اور آپ کو ان پیسوں کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔یہ عمل آپ نے ایک لونگ پر کرنا ہے ،لونگ کے بارے میں تو آپ تمام پتہ ہو گا یہ ہر کسی گھر میں موجود ہوتا ہے،کچن میں ہوتا ہے ،گرم مصالحے میں پڑا نظر آتا ہے کوئی اتنی بڑی بات نہیں ،آج کا یہ عمل اسی لونگ پر کرنا ہے ،اس کے پڑھنے سے آپ کے گھر کی بے برکتی ختم ہو جائے گی اور رزق میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا اور اللہ پاک رزق کے تمام دروازے آپ پر کھول دے گا۔اور آپ کی غیب سے مدد فرمائے گا یہ وظیفہ خاص طور پران افراد کے لئے ہے

جو یہ چاہتے یں کہ ان کے گھروں میں برکت پیدا ہوجائے آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔ رزق میں برکت پیدا ہو جن گھروں میں صرف ایک ہی فرد کمانے والا ہے اور بہت زیادہ کھانے والے ہیں رزق کی تنگی ہے تو آپ بس ایک مرتبہ اس عمل کو کر کے دیکھیں انشاء اللہ آپ کے رزق میں بے تحاشا اللہ پاک اضافہ فرمادیں گے کیونکہ اللہ پاک کے لئے رزق میں اضافہ کرنا کوئی بڑی بات نہیں وہی ہے جو رزق دیتا ہے وہی ہے جو رزق چھین لیتا ہے ،اس لئے ہمیں اللہ پاک پر مکمل اعتبار مکمل یقین کرنا چاہئے۔

ہم چاہے جتنے بھی وظیفے کر لیں اگر ہمیں اللہ پاک پر مکمل یقین نہیں ہے تو ہمیں کچھ نہیں ملے گا اگر ہمیں اللہ پاک پر مکمل یقین ہے تو ہم دنیا کی ہر دولت کو پالیں گے تو بس آپ نے اللہ پاک پر مکمل یقین مکمل اعتماد کے ساتھ اس عمل کو کرنا ہے ۔اس عمل کو کرنے کا طریقہ کار اور وقت:قرآن پاک کی ہر صورت کی اپنی فضیلت اور اپنی برکت ہے اس لحاظ سے سورہ کوثر کی بھی اپنی فضیلت اور برکت ہے،یہ ایک چھوٹی سی سورت ہے لیکن اس کی فضیلت اور برکت بہت ہی زیادہ ہے۔اگر کوئی شخص اس سورہ مبارکہ کو عمر بھر میں صرف ایک ہزار دفعہ پڑھے گا خدا تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا اور آبِ کوثر نصیب فرمائے گا،اگر شبِ جمعہ میں ایک ہزار بار پڑھے گا اور ایک ہزار دفعہ درود شریف پڑھے ۔تو خواب میں آنحضرت ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی۔اگر کسی شخص کے بہت زیادہ دشمن ہیں اور وہ اپنے دشمنوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کا دشمن بہت زیادہ طاقتور ہے چاہے اس کا دشمن وقت کا بادشاہ ہی کیوں نہ ہو اگر وہ صرف تنہائی میں بیٹھ کر تین سو مرتبہ سورہ کوثر کو پڑھے تو وہ اپنے دشمنوں پر غالب آجائے گا اور اسے عمر بھر کے لئے اپنے دشمنوں سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔جب بھی آپ نے یہ عمل شروع کرنا ہے تو آپ نے کسی کو نہیں بتانا کہ میں یہ عمل شروع کررہا ہوں بالکل خاموشی کے ساتھ عاجزی کے ساتھ انکساری کے ساتھ اس عمل کو کرنا ہے۔آپ نے ایک لونگ لے لینا ہے اور اس پر صرف 45 مرتبہ سورہ کوثر کو پڑھ کر پھونک مار کر دم کرلینا ہے اور پھر اس لونگ کو جس پر آپ نے دم کیا ہے کسی بھی کپڑے میں لپیٹ دینا ہے اور اس لونگ کو اس جگہ رکھ دینا ہے جہاں پر آپ اپنے پیسے رکھتے ہیں یا پھرزیورات رکھتے ہیں یا پھر جہاں اپنی قیمتی اشیاء رکھتے ہیں ۔اور مرد حضرات اس لونگ کو اپنے پرس میں یعنی بٹوے میں رکھیں۔یہ ایک چھوٹا ساعمل کریں اور دیکھیں کے تھوڑے ہی دنوں میں آپ کے رزق میں آپ کی آمدنی میں کیسے اضافہ ہوتا ہے۔جہاں آپ سو کماتے تھے وہاں آپ ہزار کمانا شروع ہوجائیں گے اور اللہ پاک اتنی زیادہ برکت دے گا کہ آپ اپنی دولت کو سنبھال نہیں پائیں گے ،انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے پاس اتنا پیسہ ہوگا کہ آپ کی نسلیں بیٹھ کر کھائیں گی۔اصل بات یہ ہے کہ آپ اللہ پاک پر کتنا کامل یقین رکھتے ہیں ۔اس عمل کے معجزات کا مظاہرہ اس عمل کے کرنے کے بعد آپ پر ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *