بےروزگاری اور کم آمدن کا علاج

یاد رکھیں کہ رزق رب کی زمین پر بکھرا پڑا ہے بس آپ نے اپنی تلاش میں سستی نہیں کرنی ، مایوس ہو کر نہیں بیٹھنا .

اب اگر آپ بیروزگاری سے نجات یا اپنی آمدن میں اضافہ چاہتے ہیں تو میری تریب سے لکھی اگلی تمام باتیں تسلی سے پڑھ کر عمل کیجئے گا . روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ ماہانہ اچھی آمدن کا ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور ایسی نعمت کا حصول ہر انسان کی خواہش ہے تاکہ وہ اپنے خاندان سمیت بہترین سہولیات کے ساتھ زندگی بسر کر سکے اور یہی نہیں بلکہ دوسروں کے مشکل وقت میں کام بھی آ سکے. اگر آپ بیروزگاری سے نجات یا اپنی

آمدن میں اضافہ چاہتے ہیں تو میری تریب سے لکھی اگلی تمام باتیں تسلی سے پڑھ کر عمل کیجئے گا . ١. سب سے ١. سب سے پہلے تو خود کو نارمل رکھیں …کسی پرسکوں وقت و جگہ کا انتخاب کریں جہاں آرام سے بیٹھ کر موجودہ حالات کا خاموشی سے جائزہ لے سکیں. غور و فکر کر سکیں. یاد رکھیں کہ مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے ہونے کے لئے آپکے ذھن و جسم کا نارمل ہونا بہت ضروری ہے

باقی سب باتیں بعد کی ہیں. ٢. اسکے بعد جو کچھ آپکی زندگی میں اچھا ہے اسکو یاد و محسوس کر کے بار بار شکر ادا کریں ، جیسے کہ آپکا ایک مکمل نارمل انسان ہونا ، اچھے سے اپنے ہاتھ ، پاؤں ، آنکھوں کا استعمال کر سکنا ، اپنے والدین ، بیوی ، بچوں جیسی انمول نعمتوں کا ہونا ، گھر میں پہلے سے میسر نعمتوں کا خیال وغیرہ ایسی تمام مثبت باتیں سوچ سوچ کر رب کا شکر ادا کرنا ہے آپ نے… یقین کریں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کو جو مشکل صورتحال ابھی درپیش ہے وہ پہلے سے موجود نعمتوں کے مقابلے کوئی بڑی نہیں ہے. اس طرح آپکو خود کو مزید اطمینان میں محسوس کریں گے. ٣. اب آپ نے ایک لسٹ بنانی ہے جس میں آپ نے تمام بنیادی ماہانہ اخراجات لکھنے ہیں جیسے کہ یوٹیلٹی بلز، کرایا جات ، راشن ، فیس، قرضہ جات کی اقساط وغیرہ تاکہ آپکو اندازہ ہو سکے کہ آپکو ماہانہ

کتنی رقم بنیادی اخراجات کے لئے لازمی چاہیے. جو بھی ٹوٹل فگر ہو اس کو ذھن میں بیٹھا لیں اور پورا یقین رکھیں کہ اتنی ماہانہ رقم یا اس سے زیادہ آپ ضرور کما پائیں گے. اپنے مالی گولز کو سیٹ کرنے سے غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے میں بہت مدد ملتی ہے. ٤. اب آپ ذرا خود کی صلاحیتوں پر نظر دہرائیں ..کون کون سے کام و ملازمت کا آپکو شوق ہے ؟ آپ کا پہلے کا تجربہ کس کس کاموں میں ہے ؟ آپ نے ایسے تمام کاموں کی ایک لسٹ بنانی ہے تک آپ اس کو بار بار پڑھ کر نظر ثانی کر سکیں. اس میں ہر وہ کام یاد کر کر لکھنا ہے جو بے شک آپ نے بہت عرصہ پہلے کیا ہو یا پھر چاہے تھوڑے وقت کے لئے ہی سہی . اپنی گزشتہ کیریئر لائن کو ایک ترتیب میں لانا ہے. ٥. اب آپ نے سچے دل سے خود کو پرکھنا ہے کہ کیا آپ نے ملازمت یا کسی سائیڈ کاروبار کی کوشش اپنی صلاحیتوں یا پھچلے تجربات کے حساب سے کر رہے ہیں ؟ کیا آپ واقعی دل لگا کر کوشش کر رہے ؟ اگر ہاں تو کس جگہ پر آپ کمزور ہیں ؟ کسی خاص تعلیم ، تجربہ یا ہنر و صلاحیت کی کمی ؟ پسند و نا پسند کا مسلہ ہے ؟

سستی یا کاہلی تو نہیں کر رہے ؟ وقت سیٹ نہیں ہو پا رہا ؟ کہیں دور جانا پڑے گا ؟ وغیرہ …. آپ نے اس مرحلہ میں آپ نے مکمل غیر جانب داری سے اپنا محاسبہ کرنا ہے . پھر جو بھی وجہ سامنے آے اس کی کمی و خاتمہ کے لئے عملی کام کرنا ہے . ٦

. یاد رہے جہاں جاب کی تلاش کے لئے اخبارات و آن لائن اپلائی کرنا پڑتا یا کسی ریفرنس کو تلاش کرنا پڑتا ٹھیک اسی طرح آمدن بڑھانے کی لئے بھی کوئی اچھی تنخواہ والی فلل ٹائم ملازمت تلاش کرنی پڑتی ہے یا موجودہ ملازمت کی ساتھ ہی سائیڈ جاب یا کاروبار شروع کرنا پڑتا ہے. آپ کو لوگوں سے ملنا جلنا پڑتا ہے ، اس موضوع پر بات چیت کرنی ہوتی ہے تبھی کوئی رستہ نظر آتا ہے .. صرف گھر بیٹھ کر سوچے جانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے . اگر کسی تعلیم و ہنر کی کمی تو اسکو کسی بھی عمر میں پورا کرنے میں ججھکنا نہیں . بہت سے اچھے ادارے اپنے ہاں یا آن لائن جیسے udemy.com فری کورسز کرواتے ہیں . یو ٹیوب پر آپ کو اس حوالہ سے بہت اچھا مواد مل سکتا ہے . ٧. اگر آپ کو جاب نہیں مل رہی ہے یا موجودہ آمدن سے آپ کو گزارا کرنا مشکل ہو رہا ہے تو اپنے فوکس کو جاب سے ہٹا کر اپنا کاروبار کرنے کی طرف ذھن لگائیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ جاب کی تلاش کرنا چھوڑ دیں. آپ گوگل پر سرچ کریں تو بہت سی ویب

سائٹ ایسی ہے جو آپ کو بہت کم پیسوں میں کاروبار کرنے کے کامیاب طریقے بتائیں گی . بہت سارے کام آپ گھر پر ہی بغیر کسی آفس کے ، یا آن لائن بھی کر سکتے ہیں. اس میں جو سمجھ آے اور کرنا آسان لگے اس کو شروع کر سکتے ہیں . زیل میں مثال کے طور پر چند فقرات آپ کی سہولت کے لئے موجود ہیں جن کو آپ گوگل / یاہو پر لکھ کر، مختلف ویب سائٹ پر موجود متعلقہ آرٹیکل بغور پڑھ سکتے ہیں . ٩. یاد رکھیں شروع میں کوئی بھی چھوٹا کام شروع کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمیشہ وہی کرتے رہیں گے ، کیا پتا وہ کرتے کرتے کوئی اور راستہ نکل آے یا اسی کام میں اتنی برکت و بہتری آ جائے کہ وہی کام بڑا بن جائے . مقصد یہ ہے کہ آپ فارغ نہ رہیں ، کسی کام میں لگ جائیں ، اپنے کمرے سے باہر عمل کے میدان میں ہوں . کسی دکان پر پر یا ادارے میں جا کر پہلے کچھ وقت سیکھنا پڑ جائے تو ججھکیں مت ، انٹرنشپ سمجھیں اسکو… آجکل تو گورنمنٹ کے مختلف ادارے بھی بہت سے مفید ہنر بلکل مفت سکھا رہے ہیں..اسکی

معلومات حاصل کریں … آپ کے اندر جو بھی صلاحیت ہو ، ہنر ہو اسکے مطابق فری لانسر کے طور پر بھی کام کر سکتے ہیں . آن لائن سرچ کرنے پر آپ کو کافی اچھی ویب سائٹ مل سکتی جہاں خود کو مفت فری لانسر رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں. ١٠. اپنے ماحول کو ، یاری دوستی کو ہمیشہ حوصلہ افزا و مثبت رکھیں . جن میں وقت گزار کر آپ کو ہمیشہ نئی امید ملے کہ نہیں یار کچھ کرنا ہے ، جاب یا روزگار مل کر ہی رہے گا ، آمدن میں ہر صورت اضافہ ہو کر رہے گا وغیرہ ایسی باتیں سوچنے ، کرنے اور مختلف مثبت منصوبہ بنا کر عمل کرنے والے لوگوں کے درمیان میں رہیں . جو لوگ اداسی و مایوسی والی ، یا آپ پر منفی تنقید والی باتیں کریں انکو ذرا دور سے سلام کریں . ١١. یاد رکھیں کہ رزق رب کی زمین پر بکھرا پڑا ہے بس آپ نے اپنی تلاش میں سستی نہیں کرنی ، مایوس ہو کر نہیں بیٹھنا، اخبارات میں ، آن لائن ، لوگوں سے مل کر آپ نے بس موقع کی تلاش میں لگے رہنا ہے. حالات کی بہتری اور روزگار کی تلاش میں کسی دوسرے شہر یا ملک جانا پڑے تو گھبرائیں مت ، قربانی و سمجھوتوں کے لئے خود کو تیار رکھیں. ضروری نہیں سب کہ آپ کو یہ سب مستقل

ہی کرنا پڑے. ١٢. حرف آخر یہ کہ صبر و نماز سے مدد لیں .. حسب توفیق صدقہ لازمی دیا کریں . مشکل حالات میں بھی مسکرانا مت چھوڑئیے گا. حالات کی وجہ سے پیدا شدہ فطری چڑچڑے پن کو قابو میں رکھیے گا. جو لوگ آپ کے کام آ سکتے ہیں ان سے لازمی رابطہ کیجئے گا . آجکل ویب سائٹ و سوشل میڈیا اور گوگل ، یو ٹیوب وغیرہ کا ہونا بھی ایک نعمت ہے انکا بھرپور اور مثبت استعمال کیا کریں. بیروزگاری یا کم آمدن میں بھی کسی کے کام آ سکیں تو خوشی و صدق دل سے کام آئیے گا. آپ جب دوسروں کے لئے آسانی کا سبب بنیں گے تو رب آپکو بھی بہت ساری آسانیاں عطا فرماے گا ان شا الله .

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *