”آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان نسخہ“

اس تحریر میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کا نسخہ پیش کررہے ہیں

۔جن کے استعمال سے آپ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرسکتے ہیں آنکھوں کے گرد حلقے آپ کی پروقار شخصیت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اس سے آپ صحت مند ہونے کے باوجود بیمار لگتے ہیں آپ کے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ان حلقوں کی بنیادی وجہ نیند پوری نہ ہونا ذہنی دباؤ یاپھر انتہائی کم پانی پینا بھی ہوسکتی ہے ان تمام چیزوں کا خیال رکھ کر آپ آنکھوں کے گرد حلقے ختم کر سکتے ہیں ۔ایک چمچ ٹماٹر کا جو س لیجئے ،چٹکی بھر ہلدی ، آدھا چمچ لیموں کا رس ،تھوڑا سابیسن لیجئے تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیجئے اور آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگائیے دس منٹ لگارہنے دیجئے حلقے ختم ہوجائیں گے اور پھر دھو لیجئے۔دوسرا ٹوٹکہ ٹماٹر اور لیموں کا رس مکس کرلیجئے اور اسے اپنے حلقوں پر لگائیے دن میں دوبار یہ عمل کیجئے۔ ایک گلا ٹماٹر کے جو س میں ایک عدد لیموں نچوڑیے اور اس میں پودینہ کے تین سے چار پتے ڈالئے اور حسب ضرورت نمک ڈالئے اور پی لیجئے۔

آپ کے حلقے کافی حد تک کم ہوجائیں گے پودینہ کے پتوں کو کوٹ کر آنکھوں کے گرد لگائیں آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی اور حلقے بھی کم ہوجائیں گے ۔رات کو سونے سے پہلے بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد حلقوں کا مساج کیجئے سیاہ حلقے کم ہوجائیں گے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لئے روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی بھی پیجئے اس سے بھی حلقے ختم ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ نے ایک بڑا کچا آلو لے لینا ہے۔اچھی طرح دوھونے کے بعد چھیل لیجئے اور پھر کوٹ لیجئے اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کر لیجئے اور ایک ململ کے کپڑے میں الگ الگ باندھ کر پوٹلیاں بنا لیجئے ان دونوں پوٹلیوں کو آنکھوں پر رکھ کر پندرہ منٹ تک لیٹ جائیں اور پھر ان کو ہٹا لیں اس عمل سے آنکھوں میں تازگی آجائے گی اور آنکھوں کے گرد حلقے غائب ہوجائیں گے اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار ضرور دہرائیے۔



Sharing is caring!

Comments are closed.