”املی آج کے مرد و خواتین کےلئے کیوں ضروری ہو گئی ہے“

املی ایک سدا بہار درخت ہے‘ خوبصورت اور تناور درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔

یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے۔ بازاری املی میں عام طورپر نمک کی ملاوٹ ہوتی ہے جبکہ دوائی میں استعمال ہونے والی املی نمک سے پاک ہونی چاہیے۔ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اگر املی پرانی ہو تو اس کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے۔ اس کا مزاج

سرد درجہ اول اور خشک درجہ دوم ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے‘ بی اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہے‘ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔٭ دل ومعدہ کو قوت دیتی ہے۔٭ صفرا کو دستوں کے ذریعے نکالتی ہے۔٭ وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے۔٭ بخار صفراوی کی صورت میں چار تولہ املی پانی میں بھگو کر پینا بے حد مفید ہے۔٭ املی کے پتوں سے زخ۔م دھونے سے زخ۔م جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

دل کی گ۔ھبراہٹ اور گرمی کو دورکرنے کیلئے گل نیلوفر چھ ماشہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ آلو بخارا سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر چھان کر پینا مفید ہے۔٭ بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کیلئے املی کی چٹنی بنا کر استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔ ٭ معدہ‘ جگر کی خرابی اوریرقان میں املی دو تولہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ گل نیلوفر دو تولہ اور مکو بھگو کر پینا بہت مفید ہے۔ ٭ املی کا گودا بحری جہاز پر سفر کے دوران ساتھ رکھنا بہت مفید ہوتاہے کیونکہ

قے روکنے کیلئے انتہائی مجرب ہے۔

مریض کو پلانے سے مریض کو سکون ملتا ہے۔ اس سے زہ۔ریلے مواد سے معدہ اور انتڑیاں صاف‘ پیاس دور اور بے چینی ختم ہوجاتی ہے۔٭ لوکے حملہ کی تکلیف سے بچنے کیلئے املی پانچ تولے‘ عناب پانچ عدد‘ تخم خربوزہ ایک تولہ‘ تمام ادویہ کو ایک کلو پانی میں جوش دے کر گھونٹ گھونٹ پانی مریض کو چینی ملا کر پلائیں‘ فوری آرام ہوجائیگا۔ ٭ پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے املی کے پتے دو تولہ لے کر پاؤ بھر پانی میں رگڑ کر پینے سے جلن کا عارضہ دور ہوجاتا ہے۔

املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیابھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔ ویسے تو یہ سردی ہویاگرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اسکے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔۱۔نظام ہضماملی کااستعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتاہے۔

کھانے کو ہضم کرکے یہ اسکے گزرنے اورپاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔۲۔وزن میں کمیوزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتاہے۔بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔۳۔دل کے صحتاملی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔

املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے۔۴۔فولاد کی کمیجسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ،سردرد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔۵۔ذیابیطس پر کنٹرولشوگر کے مریضوں کاسب سے اہم مسئلہ یہ ہوتاہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یاچربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں

جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کااستعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔۶۔قوت مدافعتاملی میں موجود وٹامن سی اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دواکاکام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچاکر صحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔۷۔متلی اور قےطبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اورقے کی شکایت دورکرکے غذاکو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کاشربت استعمال کیاجائے تو فائدہ ہوتاہے۔۸۔اعصابی صحتاملی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *