”صرف 2 رکعت نماز نفل اور زندگی کی تمام مشکلات کا حل“

آج ایک انتہائی مفید اور مجرب عمل لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔

ہر طرح کی جائز حاجات اور دلی مرادوں کو پورا ہونے کےلیے ، دلی خواہشات کو پور اہونے کےلیے ، مشکلات ومصیبتوں سے چھٹکار ا پانے کےلیے اور دعاؤں کی قبولیت کےلیے نہایت ہی مجرب اور تیز اثر وظیفہ ہے۔ بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے جن بہن بھائیوں نے یہ عمل کیا۔ کامیابی ملی۔ نہایت ہی مشہور عمل ہے۔ بہت سے گھروں میں یہ وظیفہ کیاجاتا ہے۔

جب کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے۔ یا کوئی بھی ایسا مسئلہ جو حل نہ ہورہا ہو۔ تو اس عمل کوکرکے مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔ یہ دو رکعت نماز نفل اور سورت یسین کا نہایت ہی خاص وظیفہ ہے۔ اس عمل کوکرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے آپ کو جو بھی مانگیں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور عطافرمائیں گے۔ اس عمل سے دکھ ، درد ، مصیبتیں ، پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اللہ کے فضل سے حاجات پوری ہونی شروع ہوجاتی ہیں۔ عمل بتانےسے پہلے سورت یسین کے فضائل آپ کو بتادیتے ہیں ۔

سورت یسین قرآن مجید کا دل ہے اور بےپناہ فوائد کی حامل ہےہر طرح کے حاجات کی تکمیل اور اس کی تلاوت اور خصوصاً ا س کی تلاوت سے اللہ تعالیٰ بہت راضی ہوتا ہے حدیث مبارکہ میں اس کے بے پناہ فضائل بیان ہوئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک حدیث آپ کو بتاتے ہیں۔حضرت انس رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : ہرچیز کے لیے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل ( سورت ) یٰس ہے ، اور جس شخص نے ( سورت ) یٰس کی تلاوت کی تو الله تعالی اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکهے گا۔

یہ وظیفہ بہت ہی آسان ہے۔ دن یا رات میں کسی بھی وقت آ پ یہ وظیفہ کرسکتے ہیں۔ عمل کچھ یوں ہے دن میں یا رات میں نماز عشاء کے بعد سونےسے پہلے دو رکعت نفل صلوۃ الحاجت کی نیت اور تین مرتبہ سورت یسین پڑھ کر آپ اللہ سے جو بھی مانگیں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمادیں گے ۔ آپ کی کوئی بھی حاجت جو پوری نہیں ہوتی ہوگی۔ کوئی بھی مسئلہ جو حل نہ ہور ہاہو تو یہ عمل کرکے اللہ تعالیٰ سے مانگ لیں۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہوتو یہ عمل کرتے رہیں۔ انشاءاللہ! اس عمل کی برکت سے آپ کی مسائل ضرور حل ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *