غمگین لمحات اور برے وقتوں کا وظیفہ

اس عمل اور وظیفہ کے بعد آپ کو ہر غم اور پریشانی سے فوری راحت نصیب ہوگی ویسے توانسان کو دلی سکون صرف اللہ کی عبادت اور نماز میں ہی ملتا ہے

لیکن جب انسان کے نفس پر شیطان اس قدر حاوی ہوجاتا ہے کہ وہ نیکی اور بدی میں تمیز کھو دیتا ہے تو ایسا شخص اگر اللہ رب العزت کی طرف آنا بھی چاہے تو شیطان

اپنی چالوں سے اسے روکتا ہے یہ عمل آپ کو اس وقت شیطانی قوتوں کو آپ پر حاوی نہیں ہونے دے گا ہمیں اپنے رب پر بھروسہ رکھنا چاہئے اسی حوالے سے حضرت موسیٰؑ کا ایک واقعہ ہے کہ ایک روز جب وہ اللہ رب العزت سے ہمکلام ہوئے تو آپ نے اللہ رب العزت سے دریافت فرمایا کہ اے اللہ پاک اگر آپ کو کوئی نیک انسان جیسے روزہ دار نمازی یا پرہیزگار پکارتا ہے تو آپ کیا جواب ارشاد فرماتے ہیں تو اللہ پاک نے ارشاد فرمایا ہم لبیک کہتے ہیں تو پھر حضرت موسیٰؑ نے پوچھا اچھا اگر کوئی بدکار اور گنہگار شخص آپ کو پکارے تو آ پ کیا جواب دیتے ہیں تواللہ رب العزت نے فرمایا ہم تین مرتبہ لبیک لبیک لبیک کہتے ہیں کیونکہ جو شخص اپنے گناہوں کی توبہ کر کے ہمیں پکارتا ہے تو ہم اپنی رحمت کے دروازے اس پر کھول دیتے ہیں اللہ رب العزت قرآن پاک میں کئی مقامات پر خود ارشاد فرمارہا ہے کہ تم میری طرف اگرایک قدم بڑھاؤ گے تو میں تمہاری جانب دس قدم بڑھاؤں گا بات دراصل یہ ہے کہ ہم اسی رب کو بھول کر دوسروں کی طرف دیکھنا شروع کردیتے ہیں ۔ایک بار اپنے اس رب سے سچے دل سے مانگ کردیکھیں کہ وہ آپ کو عطافرماتا ہے یا نہیں بات

صرف بھروسے اور یقین کی ہے جب انسان کا یقین کسی بھی چیز کے لئے پختہ ہوتا ہے تو اللہ رب العزت بھی اس شخس کو مایوس نہیں کرتا بلکہ اس کو اسی بھروسے اور یقین سے عطافرمادیتا ہے بس ہمیں اپنے رب سے مانگنے کا سلیقہ ہونا چاہئے وظیفہ بہت ہی آسان اور سادہ سا ہے کہ جب آپ کا دل بے چین ہو یا غمگین ہو تو آپ نے دو رکعت نماز نفل اداکرنی ہے دوران نماز برے خیالات جھٹک دینا ہے نماز بلکل ویسے ہی ادا کرنی ہے جیسے عام طور پر ادا کی جاتی ہے نماز کا سلام پھرتے ہی اپنا سیدھا ہاتھ اپنے قلب پر رکھ کراللہ کا صفاتی نام یا باعث یا نور سو مرتبہ پڑھ کر اپنے ارد گرد دم کرنا ہے اب پانچ منٹ کے لئے اپنی دونوں آنکھوں کو بند کر کے ایک باغ میں خوش نما پھولوں کا تصور کریں کہ اور انہی خوشبودار پھولوں کے درمیان رکھے گئے قرآن پاک کا تصور کرنا ہے اور قرآن پاک میں سورہ یاسین کا تصور کرتے ہیں اللہ رب العزت کی عظمت و جلال کی قسم کھاتے ہوئے تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے ہوئے آنکھیں کھول دیں۔کچھ دیر خاموش رہیں اور پھر آہستہ آہستہ بولنا شروع کریں انشاء اللہ دل اور دماغ نہ صرف ہلکا ہوگا بلکہ انشاء اللہ اللہ کی طرف دل خود بخود راغب ہو گا۔۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Comments are closed.