چہرے پرشیشے جیسی چمک لانے والا فیس

آج آپ کے لیے ایک ایسی رمیڈی لے کر آئے ہیں ۔ جس سے آپ اپنے چہرےکو شیشے کی طرچمکدار بنا سکتےہیں۔

یہ آسان اور سادہ سا رمیڈی ہے۔ اس کو آپ گھر میں بھی بنا سکتےہیں۔ اس کےتمام اجزاء آپ کو گھر سے مل سکتی ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے سب سے پہلے ایک کلاسک سو پ صابن لے لیں۔ آپ کوئی سابھی صابن لے سکتےہیں۔ جو آپ کے گھر میں موجود ہو۔ اس صابن کو کدو کش کرلیں۔ اس کا پاؤڈر بنالیں۔ اب ایک کھیرا لے لیں۔ اس کو چھیل لیں۔ اس کو بھی کدوکش کرلیں۔ اب ایک صاف پیالی لے لیں۔ ایک چھننی کی مدد سے کھیرے کا رس نکال لیں۔ کدو کش صابن کے پاؤڈر کو ایک پیالی میں لے لیں۔ اور اس میں کھیرے کا رس شامل کردیں۔ اب ان کو مکس کرلیں۔ اب عرق گلاب لے لیں۔

اس کے دو سے چار چمچ عرق گلاب کے ڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھےسے مکس کرلیں۔ ایک بیٹر کی مدد سے اس کا سموتھ سا پیسٹ بنا لیں۔ اب ایک اسپر ے بوتل لے لیں۔ اور اس پیسٹ کو ڈال دیں۔ اب تھوڑا ساپیسٹ لے کر اس کو اپنے چہرے پر اپلائی کردیں۔ اور دس منٹ کےلیے چھوڑ دیں۔ اور دس منٹ کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرے پر کتنی اچھی رنگت آئی ہے۔ اورآپ کے چہرے کی رنگت شیشے کی طرح چمک رہی ہے۔ اس کوہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔ آپ کو اس کا اچھا رزلٹ ملے گا۔اب آپ کو دوسرے نسخے کے بارے میں بتاتےہیں کہ آپ منہ دھونے کے لئے کلینزر اور فیس واش کا استعمال تو کرتی ہیں

لیکن اب اپنے عام منہ دھونے والے صابن میں ڈالیں یہ دو چیزیں اور اس کا روزانہ استعمال کریں، اس سے آپ کا چہرہ قدرتی طور پر نکھر جائے گا اور ہر کوئی آپ سے خوبصورتی کا راز ضرور پوچھنے لگے گا۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی چاولوں کو عرقِ گلاب میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں، اس کے بعد چاول پانی سے علیحدہ کرلیں۔ پانی میں ایک منہ دھونے والے صابن کو کرش کرلیں اور ساتھ ہی اس میں بادام کی کھل یا چار باداموں کا پیسٹ دو چمچ شامل کرکے اچھا سا محلول بنا لیں اور اس کو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس سے روزانہ منہ دھوئیں، یہ رنگت بھی صاف کرے گا اور میل کچیل کو بھی دور کرے گا ساتھ ہی چہرے کے بلیک ہیڈز کو بھی کنٹرول کرے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.