معدے کی گرمی السر بھوک

آج آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے ۔ جو کہ معدے کی گرمی ، معدے کا السر پرانا بخار کے علاج کا دیسی اور مستند نسخہ

اسے استعمال کرکے بھوک کی کمی کودور کرنے کے ساتھ پرانے بخار اور معدے کی السرسے مکمل چھٹکار ا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ نسخہ کئی لوگوں کا آزمودہ ہے ہزاروں لوگوں نے استعمال کی اور الحمد اللہ ! شفاء نصیب ہوئی اس دیسی نسخے کو بنانے کےلیے آپ کو جن اشیاء کی ضرورت ہوگی۔ انہیں نوٹ کرلیں۔ اس کےلیے آپ کو اجوائن آدھا پاؤ، پانی ڈیڑ ھ لیٹر، شکر ایک پاؤ لے لیں۔ اس کی تیاری اور مقدار خوراک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آدھا پاؤ اجوائن پانی میں بھگو کر صبح گرائنڈر میں پانی سمیت پیس کر کپڑے سے اچھی طرح چھان کر پانی نکالیں۔ اور اس میں ایک پاؤ شکر ملا کر فریج میں محفوظ رکھ لیں۔ اب یہ نسخہ تیار ہے۔ اب اس کی مقدار خوراک کی بات کریں تو اس کو صبح نہارمنہ آدھا کپ استعمال کریں۔

ا س نسخے کو چند دن مستقل مزاجی کےساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ! پرانے سے پرانا بخار ٹائیفائیڈ سے مکمل نجات ملے گی۔ معدے کا السر، معدے کی گرمی دور ہوگی ۔ اگر بھو ک کم لگتی ہو تو یہ نسخہ استعمال کرنے کےبعد انشاءاللہ! خوب بھو ک لگے گی۔ سو فیصد کامیاب دیسی اور آزمودہ نسخہ ہے۔ کئی لوگوں نے آزمایا ہوا ہے۔ الحمد اللہ! شفاء ملے گی ۔ آپ بھی آزمائیں۔ انشاءاللہ ! شفاء ملے گی اور م ایوسی نہیں ہوگی ۔ انسانیت کی بھلائی کےلیے یہ نسخہ دوسروں کو بھی بتائیں ۔ تاکہ کسی ایسے شخص کو فائدہ ہوجائے جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو ۔ اور اس کا ثواب آپ کو ملے گی۔ ملٹھی اور سونف کا بہت باریک سفوف اور اس کے برابر چھلکا اسپغول ملا کر رکھ لیں۔مقدار خوراک ایک چائے کا چمچ ایک پیالی پانی میں ملا کر دوپہر اور رات کے کھانوں سے دس منٹ پہلے پی لیا جائے۔نہایت مجرب دوا ہے۔

تیزابیت معدہ اور السر زخم معدہ کے مریض خمیری روٹی اپنے استعمال میں رکھیں یا آٹے میں میٹھا سوڈا ڈلوا کر روٹی پکوایا کریں، یہ روٹی مفید رہے گی۔ دودھ کے استعمال سے السر کے مریضوں کو عارضی راحت پہنچتی ہے۔ دودھ معدے کے تیزابیت کو عارضی طور پر غیر موثر کر دیتا ہے، اس لیے دودھ سے السر کے مریضوں کو آرام محسوس ہوتا ہے لیکن بعد میں دودھ میں موجود کیلشیم کے باعث تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور تیزابیت کی پیداوار بڑھ جانے سے تکلیف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کھجور میں پائے جانے والے نمکیات اور معدنیات معدہ کی بڑھتی ہوئی تیزابیت کو اعتدال پر لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی وجہ سے معدہ اور آنتوں پر سکون دینے والے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو معدہ کے السر کے مریض ہوں، ان کے لئے کھجور بے حد مفید ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *