چائے میں تھوڑا مصالحہ ڈالیں پیٹ کی چربی فوری زائل کریں

آپ کیاکھاتے ہیں اس کا آپ کی مجموعی صحت پر بڑاثر پڑتا ہے ۔ اس میں دو رائے نہیں

کہ اچھا کھانا آپ کو توانا اور صحت مند رکھتا ہے ۔ لیکن یہ ہی کھانا اگر حد سے زیادہ تعداد میں لیا جائے یا ان میں توزن برقرار نہ رکھا جائے تو یہ وزن بڑھنے کا سبب بھی بن جاتا ہے ۔ہارمون کے مسائل کے باعث خواتین کاوزن بڑھ جاتا ہے ۔

جنھیں ماہواری وقت پہ نہ ہوتی ہو یا ہیض کو لے کر دیگر مسائل درپیش ہوں ان کو عموماًوزن تیزی سے بڑھنے کی شکایت بھی ہوجاتی ہے ۔ تھائیرائیڈ کی بیماری میں جسم کا میٹابلیزم سست ہوجاتا ہے اور وزن بڑھنے لگتا ہے ۔ موٹاپا خاندانی بھی ہو سکتا ہے ۔ جن کہ ماں باپ یا خاندان کے دیگر لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے وزن بڑھنے کے خطرات دیگر لوگوں سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ اسی طرح بعض گھرانوں میں زیادہ گھی والے پکوان کھانے کا رواج ہوتاہے تو ان کے بچوں میں بھی یہ ہی عادتیں پائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ بھوک بڑھانے والی دواﺅں سے بھی وزن بڑھتا ہے ۔وزن کم کرنے کیلئے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے ۔

جس پر عمل کرکے بغیر ورزش کیے موٹاپے میں خاطر خواہ کمی کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ آسان ترین طریقہ مصالحہ چائے کا استعمال ہے ۔ این سی بی آئی کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ مصالحہ چائے میں پائے جانیوالے اجزاء جسم سے چربی کو زائل کرتے ہیں جو لوگ روزانہ ایک کپ مصالحہ چائے پیتے ہیں ان کے جسم میں غیر ضروری چربی جمع نہیں ہوتی ۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار تین درجن لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا ایک گروپ کو ورزش کرنے کو کہا گیا اور دوسرے کو روزانہ ایک کپ مصالحہ چائے پینے کا کہا گیا ۔ تین ماہ بعد ان کی کمر دوبارہ ناپے گئی

تو حیران کن طور پر چائے پینے والے افراد کی کمر دو سینٹی میٹر سے زائد کم ہوچکی تھی ۔ ورزش کرنے والوں میں بھی چربی گھٹنے کی شرح لگ بھگ یہی تھی ۔ نتائج میں سائنسدانوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی خوراک کو متناسب رکھیں تو یہ چائے بہترین نتائج دے سکتی ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ چائے کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *